بہترین زندگی کے راز, نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


ابوجی نے ہمیشہ رزقِ حلال ہی کو اہمیت دی

  اتوار‬‮ 7 اکتوبر‬‮ 2018  |  11:21

ہمارے ابّو خود تو دو کلاسیں ہی پڑھ پائے تھے کہ دادا کے انتقال کے سبب کم عُمری ہی میں محنت مزدوری شروع کر دی تھی، مگر گھر میں سب سے بڑے ہونے کا حق یوں ادا کیا کہ چھوٹے بھائیوں اور بہنوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کردیا۔ پھر یہ کہ اُنھوں نے اپنے بچّوں کی تعلیم و تربیت پر بھی اس قدر دھیان دیا کہ آج ہم تینوں بھائی

پڑھ لکھ کر اچھی ملازمتوں پر فائز ہیں، جب کہ ہماری دونوں بہنوں نے بھی گریجویشن کیا، حالاں کہ گاؤں کے مخصوص ماحول میں اتنی تعلیم

حاصل کرنا کوئی آسان کام نہیں تھا، مگر ہمارے والد صاحب نے بچّوں کی تعلیم پر کبھی سمجھوتا نہیں کیا۔ نیز، اُنھوں نے ہمیں پُر آسائش زندگی کی فراہمی کے لیے اَن تھک محنت کی اور اللہ نے اُن کی محنت کا صلہ کچھ ایسا دیا کہ آج اُس کے فضل سے ہم خوش حال زندگی گزار رہے ہیں۔ ہمارا گھرانہ کئی برس قبل اندورنِ سندھ سے کراچی منتقل ہو گیا تھا، جس کا سبب ہم دو بھائی تھے۔

تعلیم مکمل کرنے کے بعد ہمیں کراچی میں ملازمتیں ملیں اور پھر شادیاں بھی یہیں ہوئیں، جس کی وجہ سے ہم والدین کو بھی یہاں لے آئے، چھوٹا بھائی گاؤں میں خاندانی کاروبار سنبھالتا ہے۔ والد صاحب کی پوری زندگی گاؤں میں گزری، جو کراچی جیسے انسانوں کے سمندر سے خاصی مختلف ہوتی ہے، جس کے سبب کبھی کبھی وہ بے زار سے ہوجاتے ہیں۔ اس کا حل ہم نے یہ نکالا ہے کہ والد کو سال میں چند ہفتوں کے لیے گاؤں لے جاتے ہیں تاکہ وہ خوش رہیں۔ ہم نے رواں برس جنوری میں والد صاحب کی ستّرویں سال گرہ منائی،

جس میں بیٹوں، بیٹیوں اور اُن کے بچّوں نے شرکت کرکے اپنے اس عظیم محسن کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ ابّو جی نے ہمیشہ رزقِ حلال ہی کو ترجیح دی اور ہر طرح کی دو نمبری سے خود کو دور رکھا، شاید یہی وجہ ہے کہ سال گرہ کی تقریب میں بھی ہمیں ہیر پھیر سے دور رہنے کی نصیحت کرتے رہے۔ اللہ کرے اُن کا سایہ تا دیر ہم پر سلامت رہے کہ انہی کے دَم سے سارا خاندان باہم جُڑا ہوا ہے۔

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎