بہترین زندگی کے راز, اسپیشل نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


کیا آپ صفائی کے یہ آٹھ طریقے جانتے ہیں؟

  ہفتہ‬‮ 6 اپریل‬‮ 2019  |  16:06

صفائی کرنا مشکل ہونے کے ساتھ ساتھ کافی وقت طلب کام ہے۔ لیکن کچھ ایسے حیران کن طریقے ایسے ہیں جن کی مدد سے آپ اچھے طریقے سے اور کم وقت میں صفائی کرسکتے ہے۔ہاتھوں کے نشاناتاریزر کے ذریعے آپ کسی بھی سطح پر لگے انگلیوں کے نشانوں کو بآسانی صاف کرسکتے ہیں۔ باتھ روم کے شیشوں پر بخارات بعض

اوقات جب آپ گرم پانی سے نہاتے ہیں تو باتھ روم کے شیشوں پر بخارات جمع ہوجاتے ہیں ایسے میں شیشوں پر شیونگ فوم ملنے سے وہ بخارات غائب ہوجاتے ہیں۔چائے اور کافی کے داغچائے اور کافی

کے داغ ٹھیک سے دھلائی کرنے کے باوجود نہیں جاتے ۔ان دھبوں کو اگر بیکنگ سوڈا کی مدد سے دھویا جائے تو یہ بآسانی صاف ہوسکتے ہیں۔لیپ ٹاپلیپ ٹاپ کو صاف کرنےکا محفوظ طریقہ یہ ہے کہ مائیکروفائبر ٹشو کو معمولی طور پر سرکے سے تر  کریں اوراس سے لیپ ٹاپ صاف کرلیں۔چھنیچائے کی چھنی کو صاف کرنے کیلئے اسے سٹرک ایسڈاور پانی کے ساتھ ایک گھنٹے تک بھِگوکر رکھیں۔

چپکنے والے ٹیپ کے نشاناتڈبلیوڈی 40 اسپرے استعمال کرنے سے گلاس پر لگے چپکنے والے ٹیپ کے نشانات مِٹ جاتے ہیں۔دانتوں کا برشدانتوں کےبرش کے سروں پر سیاہ داغوں کو روکنے کیلئے، برش ہولڈر میں تھوڑا ہائیڈروجن پیرو آکسائیڈ ڈال لیں۔سفید دیواروں پر کیل کے سوراخدیواروں پر کیل کے سوراخ عموما ًدیکھنے میں بہت برے لگتے ہیں۔  ٹوتھ پیسٹ کو ان سوراخوں میں بھرنے سے وہ سوراخ چھپائے جاسکتے ہیں۔


loading...

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎