بہترین زندگی کے راز, اسپیشل نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


ان 11 عادتوں کے مالک انسان سے کبھی شادی نہ کریں

  پیر‬‮ 8 اپریل‬‮ 2019  |  12:01

فرض کریں آپ کا جیون ساتھی آپ کی عزت نہ کرے، آپ کو وہ سکھ نہ دے پائے جس کے آپ حقدار ہیں اور صرف آپ کو گھر کے ایک فرد سے زیادہ کچھ نہ سمجھے۔ ایسے میں آپ کی زندگی جہنم بن جاتی ہے۔کسی کی محبت میں گرفتار ہونے اور اسے اپنا جیون ساتھی بنانے سے قبل کچھ باتوں پر غور کریں۔٭ تنگ ذہنایسا انسان جو

آپ پر بالکل بھروسہ نہ کرے اور آپ پر پابندیاں عائد کرے، چاہے آپ اس سے کتنا ہی پیار کریں۔ ایسا شخص زندگی برباد کر دیتا ہے۔٭ جانوروں کا دشمنجس شخص

کے دل میں معصوم جانوروں کیلئے پیار نہ ہو بھلا کس طرح کسی انسان سے پیار کر سکتا ہے۔٭ وعدہ خلافمسلسل وعدہ خلافی کرنے والا شخص آپ سے مخلص نہیں ہوتا ۔ وہ آپ کو بیوقوف بنا تا ہے۔٭ توجہ نہ دینے والارشتوں میں توجہ کو اہم مقام حاصل ہے۔

اگر آپ اپنے ساتھی کو توجہ نہیں دیتے تو اس بات کے قوی امکان ہیں کہ وہ آُ سے کنارہ کشی اختیار کرلے گا۔٭ بہانےبہانے کا مطلب ہوتا ہے کہ میرے پاس تم سے زیادہ اور بھی اہم چیزیں ہیں۔  بہانے بنانے والے شخص کے ساتھ اپنا وقت ضائع نہ کریں۔٭ گڑھے مردے اکھاڑناپرانی باتوں اور جھگڑوں کو کھود کھود کر نکالنے والا انسان نہ تو خود سکون سے رہتا ہے اور نہ ہی دوسروں کو رہنے دیتا ہے۔

 اس لئے ایسے شخص سے دور رہیں۔٭ بات کاٹنابیچ میں بات کاٹنے کا مطلب ہوتا ہے کہ مجھے تمہارے جذبات کی کوئی پرواہ نہیں اور نہ ہی تمہاری بات کی کوئی اہمیت ہے۔ آپ نہیں چاہیں گے کہ اپنی ساری زندگی ادھوری بات کرتے رہیں۔٭ جھوٹاکچھ جھوٹ اچھے کیلئے بولے جاتے ہیں، لیکن ایسے جھوٹ جو آُ کے رشتوں پر اثڑ انداز ہوں ترک کرنا ضروری ہیں۔  جھوٹا انسان اپنی خصلت نہیں بدلتا۔

٭ اکیلا نہ چھوڑنے والاہر انسان کی کچھ ذاتیات ہوتی ہیں۔ لیکن ان میں دخل دینے والا، ہر وقت آپ کے ساتھ چپک کر تنگ کرنے والا شخص آُ کے روز مرہ کاموں کو شدید متاثر کرے گا۔٭ سگریٹ نوشمسلسل وعدے کرنے کے باوجود بھی اگر کوئی سگریٹ نوشی ترک نہیں کرتا تو ایسا انسان زندگی گزارنے کیلئے ٹھیک نہیں۔

 اس کا مطلب ہے کہ اس کی زندگی میں آپ کیلئے کوئی خاص مقام متعین نہیں ہے۔٭ذلیل کرنے والامتشدد رویہ اختیار کرنے والے شخص سے دور رہنا ہی بہتر ہے۔ ایسے شخص کے ساتھ زندی گزارنے کا فیصلہ کرنا جو اپنے غصے پر قابو نہیں رکھ سکتا آپ کی سب سے بڑی اور بھیانک غلطی ثابت ہو سکتی ہے۔


loading...

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎