بہترین زندگی کے راز, نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


مشہور اداکاروں کے مشہور کزنز

  بدھ‬‮ 10 اکتوبر‬‮ 2018  |  20:58

شوبز کی چکا چونددنیا تقریباً تمام لوگوں کےلیے کشش رکھتی ہے،گلیمر سے بھرپور اس نگری میں ہر کوئی شامل ہونا چاہتا ہے۔یہاں جگہ بنانا اتنا بھی آسان نہیں ،لیکن وہ لوگ جن کے رشتے دار پہلے سے فلم انڈسٹری میں موجود ہوں  انہیں زیادہ مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑتا۔یہاں  بولی وڈ کے چند کزنز کا ذکر کیا جارہا ہے جو مقبولیت میں

کسی سے کم نہیں۔کرشمہ،کرینہ،رنبیر کپور اورارمان جینکرینہ کپور اور کرشمہ کپور بولی ڈ کی مشہور ادا کارائیں ہونے کے ساتھ بہنیں بھی ہیں جبکہ رنبیر کپوران کے کزن ہیں لیکن ان تینوں کا ایک

اور کزن  ارمان جین  بھی ہےجو زیادہ  مشہور نہیں ہے ارمان ان کی پھوپھی ریما کپور کا بیٹا ہے۔سنی،بوبی،ابھے دیولبولی وڈ کے معروف اداکار دھرمیندر  کے دونوں بیٹے سنی دیول اور بوبی دیول فلم انڈسٹری سے وابستہ ہیں جبکہ  ان کے کزن ابھے دیول بھی گلیمر کی اس دنیا کا حصہ ہیں،

تینوں کا شمار بولی وڈ کے بڑے اداکاروں میں ہوتا ہے۔کاجول،تنیشا،رانی مکھر جیمعروف اداکارائیں کاجول دیوگن اور تنیشا  آپس میں بہنیں ہیں جبکہ رانی مکھر جی  ان کی کزن ہیں ،تینوں انڈسٹری میں الگ پہچان رکھتی ہیں۔سونم،ارجن کپوربولی وڈ کی معروف اداکار ہ سونم کپور ارجن کپور کی کزن ہیں،دونوں کے والد(اداکارانیل کپور اور  ہدایت کار بونی کپور)آپس میں بھائی ہیں۔

عمران ہاشمی،عالیہ بھٹبھارتی فلم انڈسٹری کے دو بڑے نام عالیہ بھٹ اور عمران ہاشمی کے درمیان بھی کزن کا رشتہ ہے۔فردین خان،زاید خانماضی کے مشہور اداکار فیروز خان کے بیٹے فردین خان  اداکار سنجے خان کے بیٹے زاید خان کے کزن ہیں  دونوں کے والد ایک دوسرے کے سگے بھائی ہیں۔پریانکا چوپڑا،پرینیتی چوپڑاپریا نکا اور پرینیتی چوپڑا  بولی وڈ کی مشہور اداکارائیں ہونے کے ساتھ  آپس میں کزن بھی ہیں

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎