بہترین زندگی کے راز, نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


پاکستان پر قرضے کے بوجھ کی وجہ سی پیک ۔۔۔! وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کے بیان پر چین کا شدید ردعمل سامنے آگیا، دوٹوک اعلان

  جمعرات‬‮ 11 اکتوبر‬‮ 2018  |  12:23

بیجنگ چین نے کہا ہے کہ پاکستان میں برھتے ہوئے قرضوں کا مسئلہ پاکستان چین اقتصادی راہداری منصوبے کی وجہ سے نہیں ہے اور اس کے تحت شروع کئے جانے والے تمام منصوبے پاکستان کی مسلسل ترقی کی بنیاد پر دو طرفہ سمجھوتوں کے تحت شروع کئے گئے ہیں۔ میڈیارپورٹس کے مطابق یہ بات چین کی وزارت خارجہ کے

ترجمان لو کانگ نے ایک پریس بریفنگ میں کہی ۔چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان کوکانگ نے پریس بریفنگ میں کہا کہ پاکستان کی نئی حکومت نے واضح کر دیا تھا کہ وہ اقتصادی راہداری کے منصوبوں کی

مکمل حمایت کرے گی اور اْس کا کہنا تھا کہ یہ منصوبے پاکستان کی طویل مدت کی سرمایہ کاری کی حکمت عملی کے عین مطابق ہیں۔چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ بین الاقوامی مالیاتی ایجنسی آئی ایم ایف نے بھی کہا ہے کہ اقتصادی راہداری کے منصوبوں سے پاکستان کے قرضوں کے بوجھ پر کوئی اثر نہیں پڑ رہا۔ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان۔

چین اقتصادی راہداری کا منصوبے چین کے وسیع تر بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کے تحت شروع کیا گیا تھا اور اس کے آغاز میں ہی یہ طے کیا گیا تھا کہ چین اور پاکستان کے درمیان برابری کی سطح پر باہمی مشاورت اور شراکت کے ذریعے آگے بڑھایا جائے گا۔ چین نے کہا ہے کہ پاکستان میں برھتے ہوئے قرضوں کا مسئلہ پاکستان چین اقتصادی راہداری منصوبے کی وجہ سے نہیں ہے اور اس کے تحت شروع کئے جانے والے تمام منصوبے پاکستان کی مسلسل ترقی کی بنیاد پر دو طرفہ سمجھوتوں کے تحت شروع کئے گئے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ بات چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان لو کانگ نے ایک پریس بریفنگ میں کہی ۔

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎