بہترین زندگی کے راز, نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


کیا آپ کا موبائل پی ٹی اے سے تصدیق شدہ ہے؟اگر نہیں تو جلدی کریں کیونکہ۔۔پاکستانیوں کیلئے اہم اعلان کردیا گیا

  جمعرات‬‮ 11 اکتوبر‬‮ 2018  |  14:58

اسلام آباد پی ٹی اے نے موبائل فونز کی رجسٹریشن کے لیے موبائل فون صارفین کو پیغامات بھیجنا شروع کر دئیے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کی جانب سے بھیجے گئے پیغام میں موبائل صارفین کو ہدایت کی گئی ہے کہ اپنے اسمارٹ فونز کی 20 اکتوبر 2018ء سے پہلے ہی تصدیق کروالیں۔یہ اقدام اسمگل موبائل فونز کے استعمال کی روک تھام کے لیے کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے پی ٹی اے نے ایک آفیشل پیج بھی لانچ کیا ہے جہاں سے موبائل صارفین اپنے اسمارٹ فونز کے IMEI نمبرز کی تصدیق کر

سکتے ہیں۔پی ٹی اےکے مطابق 20 اکتوبر سے قبل موبائل فون صارفین اپنے اسمارٹ فونز کی تصدیق کروانے کے پابند ہیں کیونکہ اس تاریخ کے بعد اسمگل شدہ موبائل فونز کو بلاک کر دیا جائے گا اور اسمگل شدہ موبائل فونز پاکستان میں کام کرنا بند کر دیں گے۔

پی ٹی اے نے موبائل صارفین کو پی ٹی اے کمپلائنٹ موبائل فونز استعمال کرنے کی سختی سے ہدایت کی ہے۔ اپنے موبائل فون کی تصدیق کے لیے صارفین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کی ویب سائٹ وزٹ کر سکتے ہیں۔ اپنے موبائل فون کی تصدیق کے لیے اسمارٹ فونز صارفین پیغام میں ”IMEI” لکھ کر 8484 پر بھی ارسال کر سکتے ہیں۔اس صورت میں صارف کو تین قسم کے پیغامات موصول ہوسکتے ہیں۔Valid IMEI کا مطلب ہے کہ آپ کے اسمارٹ فون کا IMEI جی ایس ایم سے تصدیق شدہ ہے

لیکن پی ٹی اے سے نہیں۔ Invalid IMEI کا مطلب ہے کہ آپ کا اسمارٹ فون نہ تو جی ایس ایم سے تصدیق شدہ ہے اور نہ ہی پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی سے۔ Compliant IMEI کا مطلب ہے کہ آپ کے اسمارٹ فون کا IMEI نمبر جی ایس ایم اور پی ٹی اے دونوں سے ہی تصدیق شدہ ہے۔ اپنے موبائل فون کو بلاک ہونے سے بچانجے کے لیے موبائل صارفین کو چاہئیے کہ اپنے موبائل فونز کو رجسٹر کروائیں تاکہ 20 اکتوبر کے بعد ان کے موبائل فونز بلاک نہ ہوں۔

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎