بہترین زندگی کے راز, نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


دنیائے کرکٹ کے وہ پانچ بائولر جنہوں نے کبھی نو بال نہیں کروائی

  جمعرات‬‮ 11 اکتوبر‬‮ 2018  |  15:38

دنیائے کرکٹ کے بہت سے منفرد اعزازات ایسے ہیں جن سے آپ واقف ہیں مگر کیا آپ جانتے ہیں کہ دنیائے کرکٹ کے 5ایسے بائولر بھی ہیں جنہوں نے اپنے پورے کیرئیر کے دوران کبھی نوبال نہیں کروائی۔ نجی ٹی وی دنیا نیوز کی ایک رپورٹ کے مطابق ان میں پہلے نمبر پر ویسٹ انڈیز کے بائولر لانس گبس کا نام سر فہرست ہے، لارنس

گبس سیدھے ہاتھ سے بائولنگ کروانے والے ویسٹ انڈین ٹیم کے سپن بائولر تھے جنہوں نے اپنے پورے کیرئیر کے دوران کبھی نو بال نہیں کروائی۔ انہوں نے 79ٹیسٹ میچ اور 3ایک

روزہ میچوں میں میچوں میں اپنے ملک کی نمائندگی کی ۔ دوسرے نمبر پر آسٹریلیا کے معروف کرکٹر اور فاسٹ بائولر ڈینس لیلی کا نام ہے ، ڈینس لیلی نے 70ٹیسٹ میچ کھیلتے ہوئے تسلسل برقرار رکھا اور کوئی نو بال نہیں کروائی۔

تیسرے نمبر پر انگلینڈ کے فاسٹ بائولر این بوتھم ہیں جنہوں نے اپنے 16سالہ کرکٹ کیرئیر میں ایک دفعہ بھی نو بال نہیں کروائی۔ چوتھے نمبر پر پاکستان کے روایتی حریف بھارت کے سابق کپتان اور فاسٹ بائولر کپل دیو ہیں ، کپل دیو نے بہت سے اعزازات کے علاوہ اپنے کیرئیر میں نو بال نہ کرنے کا اعزاز بھی اپنے نام کیا جبکہ پانچویں نمبر پر پاکستانی سیاست پر اس وقت چھائے ہوئے اور 1992ورلڈ کپ کی پاکستانی فاتح ٹیم کے کپتان عمران خان ہیں۔ عمران خان نے کیرئیر کے 88ٹیسٹ اور 175ایک روزہ میچوں میں ایک بھی نو بال نہیں کروائی۔

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎