بہترین زندگی کے راز, نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


کیا آپ جانتے ہیں کہ دین اسلام سیکھنے کیلئے مولانا طارق جمیل کے ساتھ بیٹھا یہ بچہ پاکستان کے کس انتہائی معروف اداکار کا بیٹا ہے ؟

  جمعرات‬‮ 11 اکتوبر‬‮ 2018  |  16:19

گلی گلی ، محلے محلے اسلام کی عظت اور سربلندی کیلئے پھرنے والے فرزندان اسلام کا بس ایک ہی مقصد ہوتا ہے کہ وہ خود کو تو اسلام کے مطابق ڈھالیں ہی مگر ساتھ ہی ساتھ عوام الناس میں بھی اسلامی شعور بیدار کرنے کیلئے حتی الامکان کوششیں کریں اور نہ صرف بڑوں ، بوڑھوں بلکہ بچوں میں بھی اسلامی اقدار کو اجاگر کریں

اور انہیں مستقبل میں اسلام کی خدمت کیلئے تیار کریں ۔ کہا جاتا ہے کہ آپ بچوں کے دماغ میں اگر ان کے بچپن میں ہی کوئی بات بٹھانے کی کوشش کریں گے

تو وہ نہ صرف انہیں یاد رہے گی بلکہ ان کی فطرت ثانیہ بھی بن جائے گی ۔ برصغیر اور بالخصوص پاکستان میں والدین اپنے بچوں کو مساجد اور مدارس میں دین اسلام اور قرآن حکیم سیکھنے کیلئے بھیجا کرتے ہیں ۔آپ امیر ہوں تو مولوی صاحب کو گھر میں بلالیا جا تا ہے اور متوسط طبقے میں عادت یہ ہوتی ہے کہ صبح میں بچوں کے سکول جانے سے پہلے انہیں مسجد بھیجا جاتا ہے یا پھر سکول سے چھٹی کے بعد شام میں بعد نماز عصر وہ دین کا بنیادی علم سیکھنے کیلئے اللہ کے گھر کا رخ کرتے ہیں ۔

یقیناً یہ روح پرور ماحول آپ نے بھی دیکھا ہو گا کہ جب خوبصورت ننھے پھول ، چہروں پرمعصومیت کا نور لئے اللہ کی بارگاہ میں، قرآن پاک گود میں لے کر ایک مخصوص انداز میں ہِلتے ہوئے اپنا سبق یا دکرتے ہیں تو دل کس قدر سرشار ہوتا ہے اور ان پر بے پناہ پیار بھی آتا ہے ۔ ذیل میں معروف سکالر مولانا طارق جمیل کی ایک ایسی ہی تصویر ہم اپنے قارئین کے ساتھ شیئر کر رہے ہیں جس میں ان کے ساتھ معروف پاکستانی اداکار و کامیڈین افتخار ٹھاکر کا بیٹا براجمان ہے

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎