بہترین زندگی کے راز, نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


’’لوگ کہتے تھے تم صرف باورچی اور ڈرائیور بن سکتے ہو‘‘ مگر آج میں 300 ارب روپے کی کمپنی کا مالک ہوں،سعودی عرب پہنچنے والے کسان کے بیٹے

  جمعرات‬‮ 11 اکتوبر‬‮ 2018  |  17:32

پاکستان اور بھارت سے بیرون ملک روزگار کے لیے جانے والوں میں واضح اکثریت مزدور طبقے کی ہوتی ہے۔ چنانچہ ان کے متعلق کہا جاتا ہے کہ یہ باہر جا کر صرف باورچی بن سکتے ہیں یا ڈرائیور۔ لیکن سعودی عرب جانے والے ایک کسان کے بیٹے نے اپنی محنت کے بل پر ایسی بے مثال ترقی کی ہے کہ اس کی کامیابی کی کہانی

نوجوانوں کے لیے مشعل راہ بن سکتی ہے۔ ویب سائٹ kenfolios.comکی رپورٹ کے مطابق اس بھارتی شخص کا نامی روی پیلائی ہے جسے اب ’گلف کا امبانی‘کہا جاتا ہے۔روی بھارتی ریاست کیرالہ

کے ایک چھوٹے سے گاؤں کے کسان کے ہاں پیدا ہوا اور انتہائی غربت میں پرورش پائی۔ وہ نوکری بھی کرتارہا اور ساتھ ساتھ تعلیم بھی حاصل کرتا رہا۔ اس نے بزنس ایڈمنسٹریشن میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی اور کچھ عرصہ کیرالہ میں ہی نوکری کی اور 1978ءمیں وہ سعودی عرب منتقل ہو گیا۔

وہ سعودی عرب کےبارے میں کچھ نہیں جانتا تھا لیکن بھارت میں نوکری کے دوران اس نے کنسٹرکشن کے شعبے میں جو تجربہ حاصل کیا تھا اسے بروئے کار لاتے ہوئے اپنی جمع پونجی سے ایک کمپنی بنا لی۔ اگرچہ اس کی رقم ضائع ہونے کا خدشہ بہت زیادہ تھا لیکن اس نے پھر بھی یہ خطرہ مول لیا۔ وہ پہلے دو سال تک مختلف اشیاءکی تجارت بھی کرتا رہا اور کمپنی سے حاصل ہونے والا منافع واپس اسی میں لگاتا رہا۔ اس نے ثابت قدمی اور مستقل مزاجی سے محنت جاری رکھی۔ بالآخر اس کی محنت رنگ لائی اور اس کی کمپنی چل نکلی۔ آج اس کے ملازمین کی تعداد 60ہزار سے زائد ہے اور کمپنی کے اثاثوں کی مالیت 300ارب روپے سے زائد ہو چکی ہے۔

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎