بہترین زندگی کے راز, نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


سنچری بنانے کے باوجود عمران خان سے گالیاں کیوں پڑیں؟رمیز راجہ نے دلچسپ قصہ سنا دیا

  جمعرات‬‮ 11 اکتوبر‬‮ 2018  |  18:16

سابق پاکستانی کرکٹر اور کمنٹیٹر رمیز راجہ نے سنچری بنانے کے بعد بھی کپتان عمران خان سے ’گالیاں‘ پڑنے کا ایسا دلچسپ واقعہ سنایا جس سے سوشل میڈیا پر ہنسی کا طوفان برپا ہے۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رمیز راجہ نے کہا کہ ”جب کوئی بلے باز اچھی بیٹنگ نہیں کر رہا ہوتا تھا یا بلے باز حالات کو ٹھیک طرح

سے سمجھ نہیں پارہا ہوتا تھا تو ڈریسنگ روم سے اسے ’گلوز‘ بھجوا دئیے جاتے تھے یعنی ہدایات دی جاتی تھیں۔ رمیز راجہ کے مطابق بھارت کیخلاف جے پور میں میچ کی

پہلی اننگز میں وہ اچھی خاصی بیٹنگ کر رہے تھے اور انکا سب سے زیادہ سکور تھا، گیند بہت زیادہ سپن ہو رہا تھا،وہ سویپ شاٹ مار رہے تھے اور بال ٹاپ ایج ہو رہی تھی جب انہوں نے دیکھا کہ بارہواں کھلاڑی گلوز لے کر آ رہا ہے،اس وقت انہوں نے سوچا کہ باقیوں کا تو 10،10 سکور ہے اور میں تو 40 پر کھیل رہا ہوں تو پھر یہ کیوں آ رہا ہے؟

کھلاڑی نے میرے پاس آ کر کہا کہ وہ کہہ رہے ہیں کہ آپ کبھی بھی آؤٹ ہو جائیں گے،آپ جو سویپ شاٹ کھیل رہے ہیں اس پر آؤٹ ہوسکتے ہیں ، یہ نہیں کھیلنی اور یہ کہہ کر وہ واپس چلا گیا۔ رمیز راجہ کے مطابق انہوں نے اس اننگز میں سنچری بنائی جس کے بعد بھارت نے دوسرا گیند لیا۔ کپل دیو نے گیند کروائی جس پر وہ آؤٹ ہوکرپویلین کی جانب چل پڑا، وہ ابھی ڈریسنگ روم سے کافی پیچھے تھے کہ

دروازے سے گالیاں پڑنا شروع ہو گئیں،انہوں نے حیران ہو کر سوچا کہ سنچری کرنے کے باوجود بھی گالیاں کیوں پڑ رہی ہیں، اب ایسی آوازیں آرہی تھیں کہ ’تمہاری بھی کلب والی ذہنیت ہے، 100کیا اور آؤٹ ہو گئے اور وہ بھی اس فوکر باؤلر سے۔“ یہ تو مجھے بعد میں معلوم ہوا کہ ان کی کپل دیو سے بہت زیادہ لگتی تھی اور غصہ بھی اس بات پر ہی تھا کہ میں کپل دیو سے کیوں آؤٹ ہوئے“۔

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎