بہترین زندگی کے راز, نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


6 افراد کے قتل پر سزائے موت کا حکم پانیوالے (ن)لیگی ایم این اے عابد رضا کی اپیل کاحیران کن فیصلہ سنا دیاگیا

  جمعرات‬‮ 11 اکتوبر‬‮ 2018  |  19:14

لاہور(سی پی پی)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سردار محمد شمیم خان اور جسٹس شہباز رضوی پرمشتمل ڈویژن بنچ نے 6 افراد کے قتل کے مقدمہ میں سزائے موت کا حکم پانے والے مسلم لیگ (ن) ایم این اے عابد رضا کو بری کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق تھانہ سول لائنزگجرات میں عابد رضا کوٹلہ اورشریک ملزموں کے خلاف 6 افراد کے قتل

کا مقدمہ درج ہوا،متعلقہ انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 1999میں عابد رضا اورشریک مجرموں کو6،6مرتبہ سزائے موت کا حکم سنایا تھا،جس کے خلاف انہوں نے لاہور ہائی کورٹ میں اپیل دائر کی تھی ،لاہور ہائی

کورٹ نے مقتول پارٹی سے راضی نامے کی بنیاد پر انہیں بری کر دیاتھاجس کے بعد معاملہ سپریم کورٹ کے سامنے آیا توعدالت عظمیٰ نے اس بریت کا ازخود نوٹس لیتے ہوئے اپیلیں دوبارہ سماعت کے لئے لاہور ہائی کورٹ کو بھجوا دی تھیں،

ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل خرم خان کی طرف سے موقف اختیار کیا گیا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے تحت دہشت گردی کے مقدمے میں راضی نامے کی کوئی حیثیت نہیں،ہائیکورٹ سے مجرم کی بریت قتل کی دفعات کے تحت ہوئی جبکہ مقدمہ دہشت گردی کے قانون کے تحت درج ہواتھا،سماعت مکمل ہونے کے بعد عدالت نے اپنا فیصلہ محفوظ کرلیا تھا جو کہ جمعرات کو سنا دیا گیا ہے ۔

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎