بہترین زندگی کے راز, نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


جعلی اکائونٹس سے ایان علی کے اکائونٹس میں کروڑوں روپے گئے

  جمعرات‬‮ 11 اکتوبر‬‮ 2018  |  20:28

جعلی اکائونٹس سے ایان علی کے اکائونٹس میں کروڑوں روپے گئے، ایف آئی اے نے ایان علی کے گرد گھیرا تنگ کرنا شروع کردیا، مزید کئی نام سامنے آنے کا امکان ہے، تفصیلات کے مطابق بے نظیر بھٹو ائر پورٹ سے کرنسی اسمگلنگ میں رنگے ہاتھوں گرفتا ر ہونے والی ماڈل گرل ایان علی کا نام جعلی اکائونٹس میں بھی سامنے آگیا ہے ۔

سپریم کورٹ کے حکم پر منی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات پر مامور جے آئی ٹی نے ماڈل ایان علی کے اکاؤنٹ ےکروڑوں روپے کی ٹرانزیکشن کا سراغ لگا لیاہے۔ماڈل ایان علی کی آصف

زرداری اور بلاول بھٹو پر ہربانیاں! ایان علی کے جعلی اکاؤنٹ سے متعلق نئے انکشاف نے سابق صدر کیخلاف خطرے کی گھنٹی بجادیاسلام آباد  گذشتہ روز ماڈل گرل ایان علی کا نام کرنسی اسمگلنگ کیس کے بعد جعلی اکائونٹس کے معاملے میں بھی آیا تھا اسی متعلق گفتگو کرتے ہوئے معروف صحافی کامران شاہد کا کہنا ہے کہ ایان علی کی منی لانڈرنگ کا انکشاف ہوا ہے۔

۔ایان علی کے نام سے ایک جعلی اکاؤنٹ کا سامنے آیا ہے۔ جہاں سے کروڑوں روپے کی ٹرانزیکشنز کی گئی ہیں۔ لیکن سب سے زیادہ الارمنگ بات تو یہ ہے کہ اسی اکاؤنٹ سے سابق صدر آصف علی زرداری اور ان کےصاحبزادے بلاول بھٹو اور صاحبزادی بختاور بھٹو کو ائیرٹکٹس جاری ہوئے ہیں۔اس کے علاوہ ایان علی کو اسی اکاؤنٹ سے ائیر ٹکٹس جاری ہوئے تھے۔

واضح رہے گذشتہ روز جعلی اکاونٹس کیس میں اب تک کی سب سے بڑی پیش رفت ہوئی تھی جب معروف ماڈل ایان علی بھی جعلی اکاؤنٹس کیس میں ملوث پائی گئی ۔ اب تک جعلی اکاؤنٹس کیس میں ہونے والی پیش رفت میں یہ ماڈل اس تمام معاملے کی مرکزی کردار معلوم ہو رہی ہے۔ ایف آئی اے کو ماڈل ایان علی کے اکاؤنٹس سے جعلی اکاؤنٹس کا لنک مل گیا ہے۔ ایف آئی اے کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ایان علی کے

اکاؤنٹ میں جعلی اکاؤنٹس سے پیسوں کی ٹرانزیکشنز ہوتی رہی ہیں۔ ایف آئی اے نے حاصل ہونے والے تازہ ترین شواہد کے بعد ایان علی کے گرد گھیرا تنگ کرنا شروع کردیا ہے۔ ایف آئی اے کی جانب سے ایان علی کی گرفتاری بھی عمل میں لانے کی کوشش کی جا سکتی ہے۔ واضح رہے کہ جعلی اکاونٹس کیس کی تفتیش کے سلسلے میں سپریم کورٹ نے جے آئی ٹی تشکیل دی ہوئی ہے۔ اس کیس میں سابق صدر آصف زرداری اور ان کے دیگر رشتے داروں کا نام بھی سامنے آیا ہے۔ سپریم کورٹ کی جانب سے بنائی گئی جے آئی ٹی کی جانب سے اس معاملے پر مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ اسی دوران اب ماڈل ایان علی کا اس تمام معاملے سے لنک منظر

عام پر آگیا ہے۔

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎