بہترین زندگی کے راز, نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


بچپن میں مجھے لوگ ۔۔۔۔ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے ایسی بات کہہ دی کہ کسی کا بھی دل ٹوٹ جائے

  جمعرات‬‮ 11 اکتوبر‬‮ 2018  |  20:37

بالی ووڈ اداکارہ اور سابق ملکہ حسن پریانکا چوپڑا کا کہنا ہے کہ بچپن میں گہری رنگت ہونے کی وجہ سے انہیں مختلف ناموں سے پکار کر بہت تنگ کیا جاتا تھا۔اداکارہ پریانکا چوپڑا نے بین الاقوامی جریدے کو دیئے گئے انٹرویو میں بچپن اور نوجوانی کے ان واقعات سے متعلق بتایا جن سے انہیں دکھ پہنچا تھا۔ پریانکا نے کہا کہ میں

کوئی سپر ہیرو نہیں ہوںجسے کسی بات کا برا نہیں لگتا یا کسی چیز کا ڈر نہ ہو میں بھی پریشان ہوتی ہوں اور ڈپریشن کا شکار ہوجاتی ہوں۔پریانکا نے کہا کہ لڑکپن اور

نوجوانی میں مجھ میں خود اعتمادی کی کمی تھی، یہ کمی میری گہری رنگت کی وجہ سے تھی، بھارت میں گہری رنگت کو خوبصورتی میں شمار نہیں کیا جاتا، اس لئے مجھے میری رنگت کی وجہ سے بہت زیادہ تنگ کیا جاتا اور عجیب ناموں سے پکارا جاتا تھا۔

تاہم اس وقت صرف ایک ہی چیز تھی جس نے مجھے زندگی میں آگےبڑھنے میں مدد کی اور وہ تھا میرا خود پر یقین، کیونکہ اگر آپ کو خود پر یقین ہوتو دنیا بھی آپ پر یقین کرنے پر مجبور ہوجاتی ہے۔ سابق ملکہ حسن نے کہا کہ میں نے خود کو سمجھایا کہ میں کسی سے کم نہیں ہوں، اس چیز سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ میں کیسی نظر آتی ہوں، فرق اس چیز سے پڑتا ہے کہ میں خود کو کیسے لے کر چلتی ہوں اور یہی چیز میں دوسروں کو کہنا چاہتی ہوں۔

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎