بہترین زندگی کے راز, نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


کی بورڈ کی وہ شارٹ کیز جو آپ کی زندگی آسان بنادیں

  جمعرات‬‮ 11 اکتوبر‬‮ 2018  |  21:28

جدید ٹیکنالوجی نے انسان کا رہن سہن، طرزِ رہائش اور زندگی کو ماضی کی نسبت بالکل مختلف کردیا ہے۔ نت نئی ایجادات اور سائنسی ترقی کے باعث زندگی پہلے کی نسبت اب انتہائی آسان ہوگئی ہے۔آپ کی زندگی میں مزید آسانیاں پیدا کرنے کیلئے آج ہم آپ کو کی بورڈ کی وہ شارٹ کیز بتانے جارہے ہیں جن کو استعمال کرکے آپ اپنا

انتہائی قیمتی وقت بچا سکتے ہیں۔آپ نے اس بات پر تو غور کیا ہی ہوگا کہ آپ کے کی بورڈ پر ایف 1 سے لے کر ایف 12 تک بٹن موجود ہیں۔ لیکن کیا

آپ یہ جانتے ہیں کہ ان کو کس طرح استعمال کرکے ہم اپنا قیمتی وقت بچاسکتے ہیں۔ اگر نہیں تو پریشانی کی کوئی بات نہیں آج ہم آپ کو انہی شارٹ کیز کے بارے میں بتانے جارہے ہیں۔تو آئیے جانتے ہیں کون سی شارٹ کی کیا کام کرتی ہے۔F1ایف ون کے بٹن کو دبانے سے تقریبا ہر پروگرام میں ہیلپ یعنی مدد کا آپشن کھل جاتا ہے۔F2اگر آپ کسی فائل کو ری نیم کرنے کے لئے ماؤس کا استعمال کرتے ہیں

 تو ایسا نہ کریں صرف ایف ٹو کا بٹن دبائیں اور اپنا قیمتی وقت بچائیں۔F3ایف تھری کے بٹن کو دبانے سے جو بھی ایپ زیر استعمال ہوگی اس کا سرچ آپشن کھل جائے گا۔F4ب بھی آپ کسی ونڈو کو بند کرنا چاہیں تو ماؤس اٹھانے کی ضرورت نہیں بس آلٹر کے ساتھ ایف فور کو دبائیں موجودہ ونڈو بند ہوجائے گی۔F5ایف فائیو بٹن کے ذریعے کسی بھی پیج یا ڈاکومنٹ ونڈو کو باآسانی ری فریش کر سکتے ہیں۔F6ایف سکس کا بٹن مختلف براؤزرز میں کرسر کو ایڈریس بار تک پہنچا دیتا ہے

اور آپ کو ماؤس اٹھانے کی ضرورت نہیں پڑتی۔F7اگر آپ کو شک ہو کہ آپ نے اسپیلنگ ٹھیک لکھی یا نہیں، یا گرامر چیک کرنا چاہتے ہوں تو بس ایف سیون کو دبائیں آپ کی مشکل حل ہوجائے گی۔F8جب آپ اپنے کمپیوٹر کو آن کررہے ہوتے ہیں تو ایف ایٹ کو دبانے سے اس کے بوٹ مینیو میں داخل ہوجاتے ہیں۔F9یف نائن کا بٹن مائیکروسافٹ ورڈ میں ڈاکومنٹ کو ری فریش کرتا

 اور آؤٹ لُک میں ای میل کو سینڈ یا رسیو کرتا ہے۔F10ایف ٹین کا بٹن موجودہ ایپ کے مینیو بار کو ایکٹویٹ کردیتا ہے۔ اور اگر اس کو شفٹ کے ساتھ دبایا جائے تو رائٹ کلک کا کام بھی کرتا ہے۔F11ایف الیون کا بٹن انٹرنیٹ براؤزر میں ونڈو کو فُل اسکرین اور چھوٹا کرتا ہے۔F12 ایف ٹوئیلوو مائیکروسافٹ ورڈ میں سیو ایز ڈائیلاگ باکس کو اوپن کرتا ہے۔

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎