بہترین زندگی کے راز, نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


عمرہ زائرین اور بیرون ملک جانے والوں کی پریشانی میں اضافہ، ملک بھر میں نیا بحران سامنے آ گیا

  جمعہ‬‮ 12 اکتوبر‬‮ 2018  |  11:35

اسلام آباد نئی حکومت کے لیے ایک مز ید نئی مشکل سا منے آ گئی، ملک بھر میں پاسپورٹ کے اجرا ء کا بحران پیدا ہوگیا، 2 لاکھ پاسپورٹ اب تک تیار نہ ہوسکے، پرنٹنگ کی 4 مشینوں نے کام کرنا چھوڑ دیا۔نئی حکومت کو نئے بحران کا سامنا، پاسپورٹ پرنٹ کرنے والی 4 مشینیں خراب ہوگئیں۔ شہری پاسپورٹ کے حصول کے لیے

خوار ہونے لگے، 2 لاکھ پاسپورٹ پرنٹ نہ ہو سکے۔ ذرائع کے مطابق پاسپورٹ پرنٹ کرنے والی 4 مشینوں نے کام کرنا چھوڑ دیا ہے۔ ایک کے بعد ایک مشین خراب ہوتی رہی لیکن

پاسپورٹ حکام سوتے رہے، آنکھ تب کھلی جب پاسپورٹ کا بیک لاگ دو لاکھ تک پہنچ گیا۔ارجنٹ فیس جمع کرانے والوں کو عام طور پر 4 دن میں پاسپورٹ ملتا تھا لیکن اب 2 سے 3 ہفتے بعد پاسپورٹ دیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب نارمل فیس کیساتھ 14 دونوں میں ملنے والے پاسپورٹ اب کئی ہفتوں میں بھی تیار نہ ہو سکے۔اس حوالے سے پاسپورٹ حکام سے بار ہا رابطہ کیا گیا لیکن انہوں نے مقف دینے سے انکار کر دیا۔ واضح رہے کہ عمرہ سیزن شروع ہوتے ہی پاسپورٹ آفس کو ملک بھر میں روزانہ 20 ہزار درخواستیں موصول ہورہی ہیں۔

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎