بہترین زندگی کے راز, نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


پاکستان کو دیے گئے چینی ساختہ ڈرونز بھارتی دفاعی نظام کیلئے تر نوالہ ثابت ہوں گے، بھارت کے اس بیان پر چین نے ایسا جواب دیا کہ بھارتی دنگ رہ گئے

  جمعہ‬‮ 12 اکتوبر‬‮ 2018  |  11:54

اسلام آباد چین نے پاکستان کو دیئے جانے والے ڈرونز بارے بھارتی پروپیگنڈا مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ چینی ساختہ ڈرونز پاکستان کو سیکیورٹی میں بہترہی لانے میں مدد دیں گے، ڈرونز کو دہشت گردی، امن برقرار رکھنے اور سرحدی گشت آپریشن کیلئے استعمال کیا جائے گا۔چینی اخبار ڈیلی گلوبل ٹائمز نے اپنے مضمون میں واضح کیا ہے کہ

چین پاکستان کو ڈرونز فراہمی کے حوالے سے بھارتی پروپیگنڈا کو یکسرمسترد کرتا ہے۔ ڈرونز کی فراہمی پاکستان کی سیکیورٹی کو بہتر بنانے کیلئے ہے۔ اخباری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان ڈرونز کو دہشت گردی،

امن برقرار رکھنے، سرحدی گشت آپریشن کیلئے استعمال کرے گا ۔واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے پاکستان ائیر فورس شیر دل ایرو بیٓٹک نے اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر اعلان کیا تھا کہ پاکستان ایرو ناٹیکل کمپلیکس کامرہ اور ایوی ایشن انڈسٹری آف چائنا چھینگڈو ائیر کرافٹ مشترکہ طور پر 48ونگ لونگ iiڈرونز تیار کریں گے۔ بھارتی میڈیا نے چین کی پاکستان کو ڈرون فرہمی کو بھارت روس مابین معاہدے سے منسلک کرتے ہوئے

ہرزہ رسائی کرتے ہوئے کہاہے کہ اس اقدام سے خطے میں مسلح ڈرونز کی خریداری کی دوڑ شروع ہو جائیگی۔ چینی خبر رساں ادارے شنہوا کے مطابق چینی ساختہ یہ ڈرونز یو ایسMQ-9ڈرونز کے ہم پلہ ہیں جبکہ بھارتی دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ چینی ساختہ ڈرونز بھارتی دفاعی نظام کیلئے تر نوالہ ثابت ہوں گے۔چین کافی عرصہ سے بھارت کے ساتھ بہتر تعلقات کیلئے پاکستان کو اسلحہ سپلائی سے باز رہا ہے۔

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎