بہترین زندگی کے راز, نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


کٹھ پتلی وزیراعظم کی جیلیں تو ختم ہوسکتی ہیں لیکن انسان ختم نہیں ہوسکتے ،خیبرپختونخوا کا درجہ حرارت بڑھنا شروع ہوگیا، ہم نہیں چاہتے عمران خان خود کشی کریں

  جمعہ‬‮ 12 اکتوبر‬‮ 2018  |  12:02

اسلام آباد  مسلم لیگ( ن) کے مرکزی رہنما سینیٹر مشاہداللہ خان نے حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کٹھ پتلی وزیراعظم کی جیلیں تو ختم ہوسکتی ہیں لیکن انسان ختم نہیں ہوسکتے ،وزیراعظم نے کہا تھا آئی ایم ایف کے پاس گئے تو میں خود کشی کر لوں گا ، ہم زخم لگانے والے نہیں مرہم لگانے والے ہیں ، ہم نہیں چاہتے کہ وہ

خود کشی کریں ، یہ ایک ارب 22کروڑ درخت خیبرپختونخوا میں لگا کر آئے ہیں جس کے بعد خیبرپختونخوا کا درجہ حرارت بڑھنا شروع ہوگیا ہے، وہ جمعرات کو

قومی اسمبلی کے باہر مسلم لیگ(ن) کے شہباز شریف کی گرفتاری کے خلاف شاہراہ دستور پر شیڈو پارلیمنٹ کے بلائے گئے احتجاجی اجلاس سے خطا ب کرتے ہوئے کر رہے تھے ۔ مشاہد اللہ خان نے کہا کہ ایسی حکومت کو زبردستی لا کر بٹھایا گیا ہے ، اگر الیکشن شفاف ہوتے تو یہ اپوزیشن میں بیٹھے ہوتے ، تمام پولنگ اسٹیشنوں پر کیمرے لگے ہوئے تھے ، اگر الیکشن درست ہوا ہے تو کٹھ پتلی وزیراعظم وہ فوٹیج نکالیں اور دنیا کو بتائیں کہ دھاندلی نہیں ہوئی ۔

مشاہد اللہ خان نے کہا کہ دھاندلی نہیں ہوئی الیکشن کے نتائج تبدیل ہوئے ہیں ، شہباز شریف ایسا وزیراعلیٰ ہے جس کی تعریف چین اور ترکی کے صدر اور وزیراعظم بھی کرتے ہیں ، پچھلے سال ڈالر 103روپے کا تھا ، وزیراعظم نے کہا تھا آئی ایم ایف کے پاس گئے تو میں خود کشی کر لوں گا ، ہم زخم لگانے والے نہیں مرہم لگانے والے ہیں ، ہم نہیں چاہتے کہ وہ خود کشی کریں کیونکہ قوم کو مسخرے کی ضرورت ہے ، اگر (ن) لیگ کے ہی نقش قدم پر چلنا تھا تو 22سال منہ کالا کرنے کی کیا ضرورت تھی ،جتنے بیان انہوں نے دیے ہیں وہ ان کو چاٹیں گے ،کوکین بڑا برا نشہ ہے ، ریحام خان کی کتاب میں لکھا ہے کہ پہلے تین لائنیں لگا کر سونگھا کرتے تھے اب 8لائنیں لگا سونگتے ہیں ، ایک لائن چالیس ہزار کی ہے اس طرح 96لاکھ مہینے کے بنتے ہیں ۔ مشاہد اللہ نے کہا کہ

یہ ایک ارب 22کروڑ درخت خیبرپختونخوا میں لگا کر آئے ہیں جس کے بعد خیبرپختونخوا کا درجہ حرارت بڑھنا شروع ہوگیا ہے ،د رخت لگانا مال کمانے کا بہترین طریقہ ہوتا ہے ، انہوں نے ایک ڈیم نہیں بنایا ، ان کا تعلق شوکت خانم ہسپتال سے اتنا ہے کہ یہ اپنے رشتہ داروں کو 6, 6لاکھ تنخواہ دے رہے ہیں ،انہوں نے لیڈی ریڈنگ ہسپتال کو تو ٹھیک نہیں کیا ، کٹھ پتلی وزیراعظم کی جیلیں تو ختم ہوسکتی ہیں لیکن انسان ختم نہیں ہوسکتے ، یہ غبارہ سرعام پٹھے گا ۔

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎