بہترین زندگی کے راز, نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


خاتون صحافی کے فیصل ایدھی پر ہراساں کرنے کے الزامات پر فیصل ایدھی کا ردعمل سامنے آ گیا، عروج ضیا کے بارے میں کیسے پتہ چلا؟

  جمعہ‬‮ 12 اکتوبر‬‮ 2018  |  12:07

کراچی کی خاتون صحافی نے ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی پر ہراساں کرنے کا الزام لگا دیا، می ٹو مہم کے ذریعے عروج ضیا نامی خاتون نے مبینہ واقعے کی تفصیلات سوشل میڈیا پر شیئر کردیں، فیصل ایدھی نے واقعے کی تردید کر دی۔سماجی رہنما اور ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی پر سوشل میڈیا پر ہراساں کرنے کا الزام لگ گیا۔

کراچی کی خاتون صحافی نے ٹویٹ پر سماجی رہنما فیصل ایدھی پر الزامات کی بارش کردی۔ عروج ضیا نامی خاتون نے می ٹو مہم کے ذریعے فیصل ایدھی پر ہراساں کرنے کا الزام دھر

دیا۔ 5 سالہ عروج ضیا کے مطابق فیصل نے انہیں ہاتھ ملانے کے دوران ہراساں کیا۔ اس کے بعد انہیں فیصل ایدھی کی جانب سے ایک نہ ختم ہونے والا فون پیغامات کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ دوستی کی آفر بھی کی اور انکار کی صورت میں فنڈ ریزنگ میں مدد روکنے کی دھمکی دی،

آخرکار خاتون صحافی کو فون نمبر تبدیل کرنا پڑا۔دوسری جانب فیصل ایدھی نے ایسے کسی بھی واقعے کی سختی سے تردید کر دی ہے اور کہا کہ عروج ضیا کو نہیں جانتے، انٹرنیٹ سے ہی ان کے بارے میں پتہ لگا۔ فیصل ایدھی کا کہنا ہے کہ وہ می ٹو مہم کے حق میں ہیں لیکن اگر می ٹو مہم کو کسی کی کردار کشی اور بے بنیاد الزامات لگانے کے لیے استعمال کیا گیا تو یہ خود اس مہم کے لیے نقصان دہ ہوگا۔

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎