بہترین زندگی کے راز, نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


بوائے فرینڈکے پاس میرا کیا راز تھا کہ میں چوری کرنے پر مجبورہوگئی، خاتون بینک ملازمہ نے افسوسناک انکشاف کر دیا

  جمعہ‬‮ 12 اکتوبر‬‮ 2018  |  12:11

ابوظہبی متحدہ عرب امارات میں بینک سے دو کروڑ درہم کی چوری میں ملوث بنک ملازمہ کو گرفتار کر لیا گیا، ملزمہ نے یہ خطیر رقم اپنے بوائے فرینڈ پر خرچ کی، اماراتی خاتون نے عدالت کو بتایا کہ میں مجبور تھی میرا بوائے فرینڈ دھمکی دیتا تھا کہ اگر رقم نہ دی تو میری غیر اخلاقی تصاویر منظر عام پر لے آئے گا۔ بین الاقوامی

خبر رساں ادارے کے مطابق متحدہ عرب امارات کی پولیس نے مقامی بینک سے 2 کروڑ ڈالر کی رقم چوری کرکے بوائے فرینڈ پر خرچ کرنے کے الزام میں بینک ملازمہ

کو گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ریاست و دارالحکومت ابوظہبی کی پولیس نے بینک ملازمہ کو 2 کروڑ درہم کی خطیر رقم چوری کرنے کے الزام میں گرفتار کرکے عدالت میں پیش کردیا۔اماراتی عدالت میں خاتون پر بینک کی رقم میں غبن کرنے کے الزام میں پہلا مقدمہ درج کیا گیا تھا، 33 سالہ اماراتی خاتون نے عدالت کو بتایا کہ وہ رقم اپنے بوائے فرینڈ پر خرچ کرتی تھی۔اماراتی خاتون نے عدالت میں دعوی کیا کہ

اس کا بوائے فرینڈ دھمکیاں دیتا تھا کہ اگر پیسے خرچ کرنا بند کیے تو میری ذاتی تصاویر سوشل میڈیا پر شائع کردے گا۔مقامی میڈیا کا کہنا تھا کہ عدالت میں مدعی نے بتایا کہ ملزمہ نے بینک میں اکانٹ ڈپارٹمنٹ کی سربراہ ہونے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کروڑوں درہم کی رقم چوری کی تھی۔عدالتی دستاویزات کے مطابق ملزمہ خاتون نے چوری کی گئی رقم 26 سالہ عرب شہری پر خرچ کی تھی، جو بینک سے 2 کروڑ درہم چوری کرنے کے مقدمے میں شریک ہے۔عدالت کا کہنا تھا کہ 26 سالہ عرب شہری بینک سے چوری ہونے والی رقم سے مہنگی گاڑیاں اورخصوصی نمبر پیلٹ خریدتا تھا اور بینک لیے گئے قرضے کی ادائیگی کرتا تھا۔اماراتی میڈیا کا کہنا تھا کہ 33 سالہ خاتون نے رقم کا کچھ حصہ اپنے

بوائے فرینڈ کے لیے قیمتی گھڑیاں اور تحفے خریدے تھے جبکہ یورپ کے مہنگے سفر کا خرچ بھی اٹھایا تھا۔دوسری جانب ملزمہ کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ میری موکل پر لگایا گیا چوری کا الزام بے بنیاد اور غلط ہے، میری موکل نے بینک سے قرض لیا ہے جس کی قسط کی ماہانہ تنخواہ سے کٹوتی ہوتی ہے۔اماراتی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ ابوظہبی کی عدالت نے کیس کی سماعت آئندہ ماہ کی 7 تاریخ پر ملتوی کردی ہے۔

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎