بہترین زندگی کے راز, نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


عمران خان کے گرد کون لوگ جمع ہو چکے، علامہ اقبال ؒ کی بہو جسٹس (ر) ناصرہ جاوید تقریب میں رو پڑیں، اپنے بیٹے اور شاعر مشرق کے پوتے کو تحریک انصاف کا ٹکٹ نہ ملنے کی ایسی وجہ بتا دی کہ آپ بھی آبدیدہ ہو جائینگے

  جمعہ‬‮ 12 اکتوبر‬‮ 2018  |  12:48

اسلام آباد معروف کالم نگار الطاف حسن قریشی اپنے کالم میں ایک جگہ لکھتے ہیں کہ میں نے اخبار میں پڑھا کہ عظیم خاتون جسٹس (ر) ناصرہ جاوید کی آنکھوں سے آنسو چھلک پڑے جب کسی صحافی نے اُن سے ولید اقبال کے بارے میں پوچھا۔ اُنہوں نے بڑے باوقار لہجے میں جواب دیا کہ اُس کی پارٹی نے اُس کی قربانی اور جاں فشانی

کی قدر نہیں کی۔ ولید اقبال کا قصور یہ تھا کہ اسے انتخابات جیتنے کے لیے وافر وسائل میسر نہیں تھے، چنانچہ اس کی شب وروز کی سیاسی ریاضت اور سالہا سال

کی وفا شعاری اکارت گئی۔ اُن کے مقابلے میں ہمایوں اختر خاں انتخابات سے ذرا پہلے تحریکِ انصاف میں شامل ہوئے۔ اُن کے پاس دولت کی ریل پیل کے ساتھ انتخابات جیتنے کی مہارت بھی ہے، لہٰذا وہ ٹکٹ سے نوازے گئے۔

عمران خان نے گھسے پٹے اصولوں کے ساتھ بندھے رہنے کے بجائے غیرمعمولی سیاسی فہم و فراست کا ثبوت دیا ہے کہ وہ اقتدار میں رہنے کے لیے اپنے جاں نثاروں کو قربانی کا بکرا بناتے اور موقع پرستوں کو سینے سے لگاتے رہیں گے۔ ‘

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎