بہترین زندگی کے راز, نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


یہ چیزیں کھائیں، عورتیں آپ کی طرف کھنچی چلی آئیں گی، تازہ تحقیق

  جمعہ‬‮ 12 اکتوبر‬‮ 2018  |  17:01

مردوں میں کون سی چیز خواتین کے لیے پُرکشش ہوتی ہے؟ خوشبوؤں کے اکثر اشتہارات میں دکھایا جاتا ہے کہ صنفِ نازک ایک خُوب رو نوجوان کی خوشبو سے کس طرح متاثر ہوتی ہے یا پھر جب وہ پسینے کی بُو ختم کرنے والی خوشبو کا استعمال کرتا ہے.. البتہ صحت اور نفسیات کے امور سے متعلق ویب سائٹ "کیئر2" پر شائع ہونے

والی ایک نئی رپورٹ کے مطابق خواتین نہ صرف مردوں کے پسینے کی بُو میں کشش محسوس کرتی ہیں بلکہ اس کے رنگ سے بھی متاثر ہوتی ہیں. آسٹریلیا میں میکویری یونیورسٹی کے محققین

اس نتیجے پر پہنچےہیں کہ پھل اور سبزیاں کھانے کے بعد مردوں کے پسینے سے اُٹھنے والی بُو خواتین کے لیے سب سے زیادہ پرکشش ہوتی ہے. تحقیق میں شریک مردوں نے اپنی یومیہ غذا کا اندراج کرایا. پہلے مرحلے میں spectrometer کےمرحلے میں spectrometer کے ذریعے اس بات کا تعین کیا گیا کہ آیا یہ شخص کیروٹین سے بھرپور غذا کا استعمال کرتا ہے یا نہیں (اس کے سبب زردی مائل پسینہ خارج ہوتا ہے).

 انسان کے پھل اور سبزیوں کے زیادہ کھانے سے یہ اثر پیدا ہوتا ہے.دوسرے مرحلے میں مطالعے میں شریک مردوں کو مختلف قسم کی ورزشیں کروائی گئیں تا کہ ان کا خوب پسینہ نکلے. اس کے بعد ان کی قمیضوں کو محققین کے حوالے کر دیا گیا جنہوں نے یہ قمیضیں خواتین کو دے دیں تا کہ وہ اپنے طور پر ان کی بُو کو اچھی طرح سُونگھ لیں. خواتین کو مردوں کی بہترین بُو کا انتخاب کرنے پر جن قمیضوں کا انتخاب کیا گیا وہ ان لوگوں کی تھیں جو مختلف نوعیت کے پھل اور سبزیاں کھاتے ہیں.بہرکیف روزانہ کثرت سے پھل اور سبزیوں کا استعمال انسان کی عمر دراز ہونے کا سبب بنتا ہے. اس عادت سے عمومی صحت کو سپورٹ ملتی ہے اور انسان زیادہ پر کشش نظر آتا ہے.اگر آپ واقعی خواتین کے لیے پُرکشش بننا چاہتے ہیں.. تو پھر یقینا آپ کو مذکورہ تحقیق کے نتائج پر سنجیدگی سے غور کرنا ہو گا !

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎