بہترین زندگی کے راز, نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


حضرت سلیمان علیہ السلام کا فیصلہ اورسرکش جن

  جمعہ‬‮ 12 اکتوبر‬‮ 2018  |  17:38

سلیمان علیہ السلام نے ایک سرکش جن کو پکڑوا کر بلایا، جب وہ آپ کے دروازہ پر پہنچا تو اس نے (یہ حرکت کی کہ) ایک سوکھی لکڑی لے کر اپنے ہاتھ کے برابر ناپ کر دیوار پر سے پھینک دی جو حضرت سلیمان علیہ السلام کے سامنے آ کر گری۔ آپ نے پوچھا کہ یہ کیا ہے؟ آپ کو اطلاع دی گئی کہ اس جن نے یہ حرکت کی ہے۔ آپ نے

(حاضرین دربار سے) فرمایا کہ تم سمجھتے ہو کہ اس سے اس کی کیا غرض ہے؟ تو سب نے انکار کیا۔ آپؑ نے فرمایا

کہ اس نے یہاشارہ کیا ہے کہ اب تو جو چاہے کر جیسا کہ یہ لکڑی ہری بھری زمین سے نکلی تھی پھر سوکھ کر بے جان ہو گئی ایک ایسا وقت بھی آئے گا کہ تو بھی میرے سامنے ایسا ہی ہو جائے گا۔دو عورتیں سفر میں تھیں اور ہر ایک کی گود میں بچہ تھا۔ ان میں سے ایک کے بچہ کو بھیڑیا لے گیا۔ اب دوسرے بچہ پر دونوں عورتوں نے جھگڑنا شروع کر دیا (ہر ایک اس کو اپنا کہتی تھی)

اب دونوں نے یہ مقدمہ حضرت داؤد علیہ السلام کے سامنے پیش کیا۔ آپ نے دونوں میں بڑی عورت کے حق میں فیصلہ کر دیا کہ بچہ پر اسی کا قبضہ تھا اور ثبوت کوئی بھی پیش نہ کر سکی تھی۔ حضرت سلیمان علیہ السلام نے ان سے حال دریافت کیا تو انہوں نے پورا قصہ کہہ سنایا۔ آپ نے یہ سن کر حکم دیا کہ چاقو لاؤ میں اس بچہ کے دو ٹکڑے کر کے دونوں میں تقسیم کر دوں گا۔ چھوٹی نے (آمادگی دیکھ کر) پوچھا کہ کیا واقعی آپ اسے کاٹ ڈالیں گے۔ آپؑ نے فرمایا کہ ہاں۔ اس نے کہا کہ آپ نہ کاٹئے، میں اپنا حصہ اسی کو دیئے دیتی ہوں۔ یہ سن کر آپؑ نے فیصلہ کر دیا کہ یہ بچہ چھوٹی کا ہے اور اس کو دے دیا۔ اس کا ذکر بخاری و مسلم میں ہے۔ مزید اچھی پو سٹ پڑھنے کیلئے فیس بک میسج بٹن پر کلک کریں

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎