بہترین زندگی کے راز, نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


شادی سے پہلے عمران خان نے بنی گالہ میں مجھے بلایا اور وہاں ایسی حرکت کی کہ ۔۔۔ریحام خان نے کپتان پر شرمناک ترین الزام عائد کردیا،تحریک انصاف کے کارکن غصے سے پاگل

  جمعہ‬‮ 12 اکتوبر‬‮ 2018  |  17:53

ریحام خان نے عمران خان پر شادی سے قبل جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام لگا دیا۔تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کے اینکر شہزاد اقبال نے اپنے پروگرام میں ریحام خان کی کتاب سے متعلق تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریحام خان نے اپنی کتاب میں عمران خان سے ایک ملاقات کا تذکرہ کیا ہے اور کہا ہے کہ یہ شادی سے پہلے میری

عمران خان سے دوسری ملاقات تھی۔عمران خان نے مجھے شادی سے پہلے اپنے گھر بلایا۔چونکہ یہ ہماری دوسری ملاقات تھی اس لیے میں بہت گھبرائی ہوئی تھی اور میں پریشان

تھی کہ آخر مجھےعمران خان نے اپنے گھر کیوں بلایا ہے؟اس لیے میں نے احتیاطاً اپنی ایک دوست کو بنی گالا کے باہر رکنے کے لیے کہا اور کہا کہ اگر میرے ساتھ کوئی الٹی سیدھی حرکت ہوتی ہے تو میں تمہیں کال کروں گی اورپھر ہم یہاں سے چلے جائیں گے۔ریحام خان کا کہنا تھا کہ جب میں بنی گالا پہنچی تو عمران خان نے مجھے

واک پر چلنے کے لیے کہا اور میری ہیلز دیکھ کر کیا کہ تمہاری ہیلز بہت اونچی ہیں۔تم ان میں کیسے چلو گی؟پھر میں نے اپنی ہیلز بیگ میں رکھیں اور بیگ سے دوسرے جوتے نکال کر ڈالے۔اس واک کے دوران عمران خان کبھی اپنی سیاست پر باتیں کرتے تھے۔کبھی بچوں کا ذکر کرتے تھے اور کبھی میری تعریفیں کرتے تھے۔پھر ہم نے کھانا

کھایا اور کھانے کے بعد عمران خان نے مجھے جنسی طور پر ہراساں کرنے کی کوشش کی۔میں ڈر گئی اور سوچنے لگ گئی کہ میں یہاں کیوں آئی اور میں نے دھکا دے کر عمران خان کو دور کیا۔تو عمران خان نے مجھے کہا میں جانتا ہوں تم اس طرح کی لڑکی نہیں ہوں اس لیے میں تم سے شادی کرنا چاہتا ہوں۔تو میں نے کہا کہ اپ پاگل ہو گئے ہیں میں آپ کو جانتی تک نہیں اور آپ کہہ رہے ہیں کہ ہم شادی کر لیں۔واضح رہے کہ ریحام خان نے اپنی کتاب شائع کرنے کا اعلان کیا ہے جس میں انہوں نے عمران خان سے متعلق کئی اہم انکشافات کیے ہیں۔جبکہ تحریک انصاف نے ریحام خان کو قانونی کارروائی کرنے کی دھمکی دے رکھی ہے ۔

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎