بہترین زندگی کے راز, نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


کالا سیاہ سانپ

  جمعہ‬‮ 12 اکتوبر‬‮ 2018  |  18:54

رات کے اڑھائی بجے اچانک کھٹ پٹ سے آنکھ کھلی آواز مسلسل کسی چیز کے گھسیٹنے سے بہت قریب سے آ رہی تھی جیسے ہی ڈرتے ہوئے بلب روشن کیا اور کمرے کا ماحول دیکھا اور دیکھتے ہی میرے تو ہاتھوں کے طوطے مینا کبوتر سب اڑ گئے دیکھتا کیا ہوں کہ ایک کالا سیاہ سانپ جو کہ ہماری ڈیڑھ لاکھ کی فریج کے اوپر بھن

پھلائے بیٹھا ہے بیگم کو جلدی سے بیڈ سے اٹھایا جس نے کمرے میں اس موٹے تگھڑے سانپ کو دیکھ جو چیخ ماری یقینًا اس آواز نے ساتواں آسمان تو چھوا

ہی ہو گا. میں نے فوراً وائپر اٹھا کے سانپ کو کمرے سے نکالنے کی ناکام سی کوشش شروع کر دی اور ساتھ ہی بیگم کو ساتھ ہمسائے کو کال کرنے کا بول دیا اب جناب من کیا بتاؤں آپکو سانپ نے تو جیسے ہمارے کمرے کو اپنا ہی سمجھ لیا ہو ڈیڑھ لاکھ کی فریج سے جو رینگا تو ساتھ پڑے تین لاکھ کی ڈریسنگ پر جا بیٹھا اس سے پہلے میرے دوستوں کہ بیگم دیکھ لیتی

اپنی جان کی پرواہ کیے بنا سانپ کو مزید ڈرا کر باہر نکلنے کے لیے وائپر سے ڈرایا پر نا جی اس نے تو جیسے قسم ہی کھا لی ہو ڈریسنگ سے رینگتا ہو ساتھ پڑھے ہوئے پچھتر ہزار کی نئی ایل سی ڈی کے اوپر جا چڑھا منہ سے سوں سوں کی آوازیں نکال کے جیسے ہمیں ہی کمرہ بدر کرنے کی دھمکی لگا رہا ہو اتنی دیر میں ہمسائے سے بھی لوگ آ گئے اور اس سانپ کو ٹھکانے لگانے کی سوچنے لگے اس وقت تک سانپ ہماری نئی ایل سی ڈی سے اتر کے ہمارے بیڈ پر جو کے چند ہفتے پہلے چنیوٹ سے پورے سات لاکھ میں بنوا کے لایا تھا

اس کے وسط میں نئی نویلی دلہن بنا شرما تے ہو ئے انداز میں براجمان ہو بیٹھا بیگم کو تو غشی کے دورے پڑھ رہے تھے کہ یہ آفت کب ٹلے گی اب باقی ساتھیوں کی مدد سے سانپ کو جو ڈرایا دھمکایا تب اسکو بھی شرم آ ہی گئی اور بیڈ سے سیدھا نیچے کی طرف لپکا فرش پر بچھے ایک لاکھ کے ایرانی قالین سے رینگتا ہوا گرے نائٹ کے مہنگے پتھر پر سے ہوتا ہوا باہر کھڑی نئ لینڈ کروزر کے نیچے سے جب سٹیل کے بنے گیٹ کے پاس پہنچا تب ہمارے گارڈ نے اس پر اپنی نئی پسٹل سے فائر کھول دیا جس سے سانپ صاحب موقع پر ہی دم دے گئے تو دوستوں یوں ہم بال بال بچے اور اس آفت سے جان بچائی….

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎