Android AppiOS App

بہترین زندگی کے راز, اسپیشل نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


بیگم کو خوش کرنا تو کوئی تم سے سیکھے شعیب ملک کے اہم اقدام نے اظہر محمود کیلئے مشکلات کھڑی کر دیں

  جمعہ‬‮ 12 اکتوبر‬‮ 2018  |  22:56

پاکستانی آل راؤنڈر شعیب ملک کی بیوی اور مایہ ناز ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا رہتی تو بھارت میں ہیں لیکن ان کے قومی ٹیم کے تمام کھلاڑیوں سے دوستانہ مراسم ہیں جس کی جھلک اکثر ٹوئٹر پر نظر آتی ہے۔سابق ٹیسٹ کرکٹر اور قومی ٹیم کے باؤلنگ کوچ اظہر محمود، ان کی اہلیہ اور ثانیہ مرزا کے درمیان اسی طرح کی ایک دلچسپ نوک

جھونک نے ٹوئٹر شائقین کو خوب محظوظ کیا۔ہوا کچھ یوں کہ گزشتہ دنوں شعیب ملک نے انسٹاگرامپر ایک ویڈیو شیئر کی اور بیگم کے لیے اپنا حلیہ بدل لیا اور یہ ویڈیو بھی

سوشل میڈیا پر کافی مقبول ہوئی۔تاہم شعیب ملک کے اس اقدام نے اظہر محمود کے لیے مشکلات کھڑی کر دیں اور ان کی بیگم ایبا قریشی نے شعیب ملک کو سراہتے ہوئے لکھا کہ بیگم کو خوش کرنا تو کوئی تم سے سیکھے۔اظہر نے شعیب کو کہا کہ تو نے ہمیں مروا دیا اور پھر شعیب کی طرح اپنی ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ جب سب کر رہے ہیں تو ہم بھی بیگم کو خوش کر دیتے ہیں۔

اس پر ثانیہ مرزا نے ٹوئٹ کرتے ہوئے اظہر محمود سے کہا کہ اظہر بھائی اگر میں آپ ہوتی اور ایبا میری بیوی ہوتی تو مجھ میں یہ کرنے کی ہمت نہ ہوتی۔ اس کے لیے مکملمارکس ملنے چاہئیں لیکن یاد رکھیں گھر بھی تو جانا ہے۔ کیونکہ میں اور ایبا آخرکار کسی وجہ سے ہی دوست ہیں۔اظہر نے بھی ترکی بہ ترکی جواب دیتے ہوئے کہا کہ تمہارا میاں ہم سب کو پھنسوا رہا تھا۔

میں نے یہ سب کرنے کی ہمت اس لیے کی کیونکہ میں ساڑھے تین ماہ سے گھر نہیں گیا۔ ایبا کے اطراف میں تین بچے موجود ہیں اس لیے امید ہے کہ وہ یہ سب بھول جائے گی۔ آپ تو جانتی ہیں کہ میں کتنا بہادر ہوں۔یاد رہے کہ اظہر محمود ایشیا کپ کے لیے متحدہ عرب امارات میں موجود قومی ٹیم کے ہمراہ موجود تھے لیکن اپنے 4سالہ بھتیجے کے انتقال کے سبب وطن واپس لوٹ رہے ہیں جہاں وہ ان کی تدفین میں شرکت کریں گے

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎