بہترین زندگی کے راز, اسپیشل نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


سچن ٹنڈولکر پاکستان کی طرف سے بھی کھیل چکے ہیں

  جمعہ‬‮ 12 اکتوبر‬‮ 2018  |  22:58

کچھ عرصہ قبل ایک تقریب میں ٹنڈولکر نے انکشاف کیا کہ انہوں نے اپنا پہلا میچ بھارت کیلئے نہیں بلکہ عمران خان کی کپتانی میں پاکستان کیلئے کھیلا تھا۔ہم سب جانتے ہیں کہ دنیائے کرکٹ کے بے تاج بادشاہ سچن ٹنڈولکر نے 1989ء میں پاکستان کے خلاف میچ کھیل کر اپنے کیریئر کا آغاز کیا لیکن خود ٹنڈولکر نے اپنے پہلے میچ کے

متعلق جو بات بتائی ہے وہ آپ کیلئے نہایت خوشگوار حیرت کا باعث بنے گی۔کچھ عرصہ قبل ایک تقریب میں ٹنڈولکر نے انکشاف کیا کہ انہوں نے اپنا پہلا میچ بھارت کیلئے نہیں بلکہ

عمران خان کی کپتانی میں پاکستان کیلئے کھیلا تھا۔ٹنڈولکر کا ڈبیو میچ پاکستان اور بھارت کے درمیان پریکٹس میچ تھا، ہے نا حیرت کی بات؟ ٹنڈولکر اپنی سوانح حیات کی تعارفی تقریب میں خطاب کر رہے تھے اور جب انہوں نے یہ دلچسپ بات بتائی تو حاضرین کے منہ حیرت سے کھلے رہ گئے۔

انہوں نے بتایا کہ یہ 1987ء کی بات ہے کہ پاکستانی ٹیم بھارت کے دورے پر آئی ہوئی تھی اور ایک نمائشی میچ کے دوران جب لنچ ٹائم پر جاوید میانداد اور عبدالقادر میدان سے باہر گئے تو انہیں عمران خان کی ٹیم کیلئے فیلڈنگ کرنے کو کہا گیا۔اس یادگار میچ کو یاد کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ عمران خان نے انہیں لانگ آن پر کھڑا کیا اور کچھ ہی دیر بعد بھارتی کھلاڑی کپل دیو نے انتہائی اونچی شاٹ کھیلی اور وہ کیچ پکڑنے کیلئے تقریباً 15 میٹر دوڑے مگر گیند تک نہ پہنچ سکے۔

انہوں نے مسکراتے ہوئے بتایا کہ مجھے آج بھی یاد ہے کہ میں نے ایک دوست کو شکوہ کرتے ہوئے بتایا کہ اگر عمران خان نے مجھے لانگ آن کی بجائے مڈ آن پر کھڑا کیا ہوتا تو میں کیچ ضرور پکڑ لیتا۔ٹنڈولکر اپنی کتاب میں لکھتے ہیں کہ معلوم نہیں عمران خان کو یہ بات یاد ہو گی یا نہیں کہ کبھی میں بھی ان کی کپتانی میں کھیلا تھا۔