Android AppiOS App

بہترین زندگی کے راز, اسپیشل نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


عمر اکمل کی شرٹ اور خوش بختی کا ہندسہ

  جمعہ‬‮ 12 اکتوبر‬‮ 2018  |  23:09

دوران میچ اور کرکٹ کے میدان سے باہر، پاکستانی کرکٹرز کے ساتھ دل چسپ واقعات پیش آئے جن میں سے زیادہ تر ذرائع ابلاغ پر اجاگر ہوکر عوام تک پہنچے ۔کھلاڑیوں کے ساتھ پیش آنے والے بعض واقعات ایسے ہیں جو آف اسکرین ہونے کی وجہ سے شائقین کرکٹ کی نگاہوں سے اوجھل رہے۔ ایسے ہی چند دلچسپ قصے قارئین کی دل

چسپی کے لیے ذیل میں پیش کیے جارہے ہیں۔جب 2015 کے ورلڈ کپ میں شرکت کرنے والی پاکستانی ٹیم کے کھلاڑیوں کی یونیفارم کے نمبر الاٹ ہونے لگے تو عمر اکمل کو 96ویں نمبر کی

یونیفارم دی گئی۔انہوں نے96نمبر کی جگہ 3نمبر کی شرٹ لینے پر اصرار کیا۔ عمر اکمل کے بے حد اصرار پر انہیں مذکورہ نمبر کی شرٹ الاٹ کردی گئی۔

ساتھی کھلاڑیوں نے ان سے اس تبدیلی کی وجہ معلوم کی تو انہوں نےانکشاف کیا کہ ، ان کے پیر صاحب نے انہیں بتایا ہے کہ مذکورہ ٹورنامنٹ میں ان کے لیے 3 کا ہندسہ خوش بختی کی علامت بنے گا اور وہ لمبی اننگ کھیل کر ٹورنامنٹ کےسب سے زیا دہ رن بنانےوالے بلے باز کا ریکارڈ قائم کریں گے۔

یہ خبر ٹیلی ویژن چینلز کی وساطت سے عوام تک بھی پہنچ گئی اور وہ عمر اکمل کی ریکارڈ ساز اننگ کا انتظار کرنے لگے۔ 15فروری کا پہلا میچ پاکستان نے بھارت کے خلاف کھیلا جس میں خوش بختی کا ہندسہ عمر اکمل کے کوئی کام نہیں آیااور وہ صفر پر آؤٹ ہوگئے جب کہ ٹورنامنٹ کے دیگر میچوں اور کوارٹر فائنل میں بھی ان کی کارکردگی، پیر صاحب کی پیش گوئی کے برعکس رہی۔

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎