Android AppiOS App

بہترین زندگی کے راز, اسپیشل نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


  جمعہ‬‮ 12 اکتوبر‬‮ 2018  |  23:10

دوران میچ اور کرکٹ کے میدان سے باہر، پاکستانی کرکٹرز کے ساتھ دل چسپ واقعات پیش آئے جن میں سے زیادہ تر ذرائع ابلاغ پر اجاگر ہوکر عوام تک پہنچے ۔کھلاڑیوں کے ساتھ پیش آنے والے بعض واقعات ایسے ہیں جو آف اسکرین ہونے کی وجہ سے شائقین کرکٹ کی نگاہوں سے اوجھل رہے۔ ایسے ہی چند دلچسپ قصے قارئین کی دل

چسپی کے لیے ذیل میں پیش کیے جارہے ہیں۔عبدالحفیظ کاردار جو پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان تھے،کھیل سے ریٹائرمنٹ کے بعد اکثر کمنٹری باکس میں آجاتے تھے۔ ایسے ہی ایک میچ کے موقع پر

جس میں پاکستانی ٹیم نے عمران خان کی قیادت میں بھارت کو شکست دی تھی، کاردار کمنٹیٹر بشیر خان کے ساتھ کمنٹری باکس میں موجود تھے۔

بشیر کمنٹری کررہے تھے اور کاردار سے میچ کی صورت حال کے بارے میں رائے بھی لیتے جارہے تھے۔ جیسے ہی پاکستانی بالرز نے بھارت کے آخری کھلاڑی کو آؤٹ کیا تو کاردار مائک اپنی طرف کرکے جذباتی انداز میں چیخے، بشیر، ہم نے معجزہ کر دکھایا ہے، ہم نے ہندوؤں کو شکست دے دی،

ہم نے ہندوؤں کو شکست دے دی۔بشیر کاردار کے جوشیلے انداز سے گھبراگئے ، کیوں میچ کی کنٹری آن ائیر ساری دنیا میں سنی جارہی تھی۔ انہوں نےغیرمحسوس انداز میں ان کے پاس رکھا ہوا مائکرو فون اپنی طرف کیا اور کمنٹری جاری رکھتے ہوئے بولےکہ، ’’کاردار صاحب بہت خوش ہیں، خوشی اچھی چیز ہوتی ہے‘‘، سامعین ابھی سابق کر کٹر کے جذبات کا اظہار ملاحظہ کررہے تھے۔۔

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎