Android AppiOS App

بہترین زندگی کے راز, اسپیشل نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


مرد شادی کیوں کرتا ہے‎

  پیر‬‮ 15 اپریل‬‮ 2019  |  12:21

ماں بیٹی سے: ایک بار تمہارے ابا مجھ سے کہنے لگے‘ ذرا سوچ کر بتاﺅ کہ مرد شادی کیوں کرتاہے؟ میں تو سچ مچ سوچ میں پڑ گئی‘ مہینے بعد حساب کرو تو بیوی کا خرچاچار باہر والی عورتوں سے زیادہ ہوتا ہے لیکن مرد پھر بھی شادی کرتا ہے‘ شادی پر لاکھوں کا خرچا اور ہمت سے زیادہ بیویوں کے ٹشن پورے کر کے دکھاتا ہے‘

اس کے لئے چھت ڈھونڈتا ہے‘ اس کے آرام کےلئے جتن کرتا ہے‘ دھوپ میں کڑھتا ہے‘ محنت کی بھٹی میں جلتا ہے‘کبھی ضرورت پڑے تو اس کےلئے کبھی اپنا

انا بیچ دیتا ہے اور کبھی اپنی چمڑی بیچ دیتا ہے ‘پتا ہے کیوں؟ تم پوچھو نا کیوں؟ بیٹی:ڈرتے ڈرتے ماں سے پوچھتی ہے‘ کیوں؟

ماں: کیونکہ مرد کی یہ والی عادت خدا جیسی ہے‘ اب دیکھو نا خدا کو کیا ضرورتکیا ضرورت تھی کھربوں انسان پیدا کرتا؟اور پھر ان کے کھانے پینے رہنے کی چیزیں مہیا کرتا؟ لیکن شاید ضرورت تھی اسے‘ وہ چاہتا تھا کہ کوئی مخلوق ایسی ہو جو پوجا کرے اس کی‘ جو سجدہ کرے اس کے نام پر‘ پھر جتنی کوئی پوجا کرے گا اس کی وہ اتنا ہی خیال رکھے گا اس کا۔ اور سب کچھ دے دینے کے بعد کہا کہ میں رحمن ہوں

‘ میں رحیم ہوں‘ سب گناہ معاف کروں گا لیکن شرک کبھی معاف نہیں کروں گا۔ بس خدا نے اپنی یہی عادت مرد کے خون میں ڈال دی ہے جس طرح اسے اپنی مخلوق سب سے پیاری ہے نا‘ اسی طرح ہر اچھے مرد کو اپنی بیوی بہت پیاری ہوتی ہے‘وہ خدا نہیں ہے لیکن خدا کی طرح اس کےلئے سب کچھ کرتا ہے‘ یا پھر کرنے کی کوشش کرتا ہے یہاں تک کہ اس کی غلطیوں پر رحمن اور رحیم بن جاتا ہے لیکن اس کا شرک کبھی معاف نہیں کرتا

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎