Android AppiOS App

بہترین زندگی کے راز, اسپیشل نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


’’ جب سے یہ چیز کھانا شروع کی ہے میری کرکٹ بہتر ہوگئی ہے‘‘ ویرات کوہلی مائیک ٹائیسن بھی چکن بریانی کے دیوانے ہوگئے

  ہفتہ‬‮ 13 اکتوبر‬‮ 2018  |  20:27

بریانی بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کا پسندیدہ کھانا تھا لیکن اب کچھ عرصے سے وہ مکمل سبزی خور ہو گئے ہیں۔ گزشتہ روز اس حوالے سے انہوں نے ایک حیران کن انکشاف کیا ہے۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق ویرات کوہلی نے بتایا ہے کہ جب سے انہوں نے سبزیاں کھانی شروع کی ہیں وہ پہلے سے زیادہ فِٹ ہو گئے ہیں اور ان کی کرکٹ

بھی بہتر ہو گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس وقت ویرات کوہلی کی خوراک پروٹین شیکس، سبزیاں اور سویا ہے۔ انہوں نے انڈے اور ڈیری مصنوعات مکمل طور پر چھوڑ دی ہیں۔انہوں

نے 4ماہ قبل سبزی خور ہونے کا فیصلہ کیا تھا اور ان کا کہنا ہے کہ انہیں اب انڈوں، گوشت اور ڈیری مصنوعات کی بالکل بھی طلب نہیں ہوتی۔ کوہلی کے قریبی ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ سبزی خوری نے ان کے مزاج پر بھی بہت مثبت اثرات مرتب کیے ہیں اور اب وہ پہلے سے زیادہ پرسکون ہو گئے ہیں۔

سابق ہیوی ویٹ باکسنگ چیمپئن مائیک ٹائیسن بھی چکن بریانی کے دیوانے ہوگئے۔باکسنگ چیمپئن مائیک ٹائیسن بھی چکن بریانی کے دیوانے ہوگئے، وہ مکسڈ مارشل آرٹ ایونٹ کے سلسلے میں ممبئی آئے تھے، جہاں پر ان کی سیکیورٹی کے فرائض شیرا نے نبھائے۔مائیک ٹائیسن بالی ووڈ اسٹار سلمان خان کے بھی سیکیورٹی گارڈ ہیں،انھوں نے شیرا اینڈ ٹائیگر کے نام سے سیکیورٹی سروس قائم کی ہے، شیرا نے کہاکہ ٹائیسن کو چکن بریانی بہت پسند آئی جبکہ انھوں نے اپنے لیے ایک شیروانی بھی خریدی۔

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎