Android AppiOS App

بہترین زندگی کے راز, اسپیشل نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


اے ٹی ایم فراڈ، چوروں سے کیسے بچیں

  پیر‬‮ 15 اکتوبر‬‮ 2018  |  22:03

آج کل لوگ کیش کی جگہ کارڈ کے استعمال کو ترجیح دیتے ہیں  اور اسی وجہ سے  بہت سے لوگوں کے ساتھ فراڈ  ہوجا تا ہے ،آئے دن فراڈئیے عوام  کو نئے نئے  طریقے سے بیوقوف  بناتے ہیں ۔لہٰذا یہ چند  تجاویز ہیں جن پر عمل کر کے آپ اپنے آپ کو  بنک فراڈسے بچا سکتے ہیں۔اے ٹی ایم کا  استعمالاے ٹی ایم کو استعمال کرتے وقت  کی

بورڈ کو ہاتھ کی مدد سے چھپالیں اور پن ڈالتے وقت 4 بٹن کی جگہ 6یا 7 بٹن کا استعمال کریں  اس عمل سے  فراڈ کرنے والے کو  کوڈ  

کا اندازہ نہیں ہوسکے گا اور آپ فراڈ سے بچ جائیں گے۔بنک میں موجود اے ٹی ایم کا استعمالبنک میں نگرانی کے لیے خفیہ کیمرے  نصب ہوتے ہیں اور  ہیکر ز کے لیے بنک میں گیجٹ نصب کرنا ممکن نہیں ہے اگر کوئی شخص گیجٹ نصب کرنے کی کوشش بھی کرے گا

 تو کیمرے کی آنکھ اسے پکڑ لے گی لہٰذا بنک میں موجود اے ٹی ایم کا استعمال  آپ کے لئے  محفوظ  اور  مناسب ہے ۔خریداری کرتے وقت   اے ٹی ایم کا استعمالخریداری کرتے وقت   اے ٹی ایم کارڈ کو ہاتھ میں ذیادہ دیر تک نہیں پکڑیں ،فراڈ کرنے والا  آپ کے آس پاس بھی کھڑا ہوسکتا ہے اور اس موقع کا فائدہ اٹھا کر وہ آپ کے کارڈ کی تصاویر  محفوظ کرسکتا ہے اور پھر آپ کے کارڈ کا غلط استعمال بھی کرسکتا ہے ۔

اس لئے اپنا کارڈ رقم کی ادائیگی کت وقت ہی نکالے۔اے ٹی ایم کارڈ پر موجود تصدیقی کوڈاے ٹی ایم کارڈ کے پیچھے ایک تصدیقی کوڈ ہوتا ہے ،اس کوڈ کو آپ کسی اسٹیکر یہ چپکنے والی ٹیپ سے چھپا لیں  تاکہ کوئی بھی آپ کا کوڈ نہ دیکھ سکے اور آپ کا اکاونٹ محفوظ رہے۔

انٹرنیٹ بینکنگانٹرنیٹ بینکنگ کرتے وقت  اس چیز کو اچھی طرح دیکھ لیں کے کوئی آپ پر نظر تو نہیں رکھ رہا ہے اور جہا ں آپ بیٹھے ہیں وہ جگہ کتنی محفوظ ہے ، انٹرنیٹ بینکنگ کرتے وقت بہترین جگہ آپ کا گھر ہے لہٰذا  گھر سے ہی انٹرنیٹ بینکنگکا استعمال کریں

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎