بہترین زندگی کے راز, نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


ترجمان گولڑہ شریف دربار کو قتل کر دیا گیا،انتہائی افسوسناک وجہ سامنے آگئی

  بدھ‬‮ 17 اکتوبر‬‮ 2018  |  13:14

اسلام آباد؍ہری پور( آن لائن ) ترجمان گولڑہ شریف دربار سہیل خان کو قتل کر دیا گیا۔ وہ ہری پور کے مقامی اخبار میں صحافی تھے ۔ ہری پور کے علاقے حطار میں منشیات فروش کی گرفتاری کی خبر دینے پر منشیات فروش کے بیٹے نے نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ فائرنگ کر کے قتل کیا۔

آر پی او ہزارہ محمد عالم شنواری نے مقامی صحافی کے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او ہری پور کیپٹن (ر) منصور امان سے رپورٹ طلب کر لی ہے جبکہ پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لئے ٹیمیں تشکیل دے

دی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق منگل کے روزترجمان گولڑہ شریف دربار سہیل خان کو ہری پور کے علاقے حطار میں قتل کر دیا گیا ۔ سہیل خان پر عدالت سے واپسی پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی انہوں نے منگل کے روز ہی قتل کی دھمکیاں ملنے پر ڈی ایس پی کو درخواست بھی دی تھی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سہیل خان ہری پور کے مقامی اخبار میں صحافی تھے اور انہیں منشیات فروش کی گرفتاری کی خبر دینے پر منشیات فروش کے بیٹے نے نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ فائرنگ کر کے قتل کیا۔ آر پی اوہزارہ محمد عالم شنواری نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او ہری پور کیپٹن (ر) منصور امان سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ پولیس نے منشیات فروش کے دو بیٹوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے جنہیں جلد گرفتار کرنے کا عندیہ دیا ہے جبکہ پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپہ مار ٹیمیں بھی تشکیل دے دی ہیں۔

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎