Android AppiOS App

بہترین زندگی کے راز, اسپیشل نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


سورج گرہن کے باعث جانوروں میں رُونماہونیوالی تبدیلیاں

  بدھ‬‮ 17 اکتوبر‬‮ 2018  |  21:18

سال 2001میں زمبابوے میں ہونے والے سورج گرہن میں سوتے ہوئے   دریائی  گھوڑوں کا غول جاگ اٹھا۔ ماہرِ فلکیات پال مرڈن 250 افراد کی اس ٹیم کا حصہ تھے جو سورج گرہن کے اثرات کا ۔ انہوں نے یہ دیکھا کہ بڑے مملیہ جانورزمبیزی دریا کے بیچ سے اٹھے اور دریا کے کنارے پر پہنچنے کیلئے سفر شروع کیا۔صرف دریائی

 گھوڑے ہی مکمل سورج گرہن  سے متاثرہوئے ہیں۔یہاں بہت سی رپورٹس ہیں جن میں کیڑے  مکوڑے، پرندے اور حتیٰ کہ مچھلیا ں بھی اس آسمانی عمل کے نتیجے میں اثر انداز ہوئے۔کیڑےسال 1932 میں نیو انگلینڈ میں ہونے

والے مکمل سورج گرہن میں  بوسٹن سوسائٹی آف نیچرل ہسٹری  نے لوگوں سے ان کے مشاہدات مانگے، اسی  طرح کے مشاہدات  کیلیفورنیا اکیڈمی  آف سائنس  نے پیر کو ہونے والے سورج گرہن کےمتعلق مانگی

۔سال 1932 میں لوگوں نے بتایا کہ جھینگر  نے سورج گرہن کے وقت خوب  شور مچایا جب کے  ککاڈس   نے گنگنانا بند کردیا۔سورج گرہن کے وقت مچھر بھی فعال ہوجاتے ہیں اورغیر تیار شدہ لوگوں کو کاٹنے لگ جاتے ہیں۔شہد کی مکھی پر سورج گرہن کے الٹے اثرات ہوتے ہیں۔ چونکہ  شہد کی مکھیاں صبح کے وقت پھولوں کا رس نکالتی ہیں اوررات میں آرام کرتی ہیں اس لئے   سورج گرہن ہوتے ہی وہ اپنے چھتے میں واپس چلی جاتی ہیں۔

پرندےسال 1544 میں ایک  سورج گرہن دیکھنے والے  نے بتایا کہ جب آسمان پر اندھیرا چھایاپرندے خاموش ہوگئے۔ ٹھامس ایڈیسن کے متعلق ایک کہانی مشہور ہے کہ انہوں نے 1878 میں ہونے والے سورج گرہن میں مرغی کے متروک دڑبے میں ٹیلی اسکوپ  لگا دی۔

جیسے ہی اندھیرا ہواتو ساری مرغیاں واپس دڑبےایڈیسن کے ارد گرد جمع ہوگئیں۔چمگادڑعین ممکن ہے وہ چمگادڑ  جو درختوں پر رہتے ہیں ،وہ سورج چھپ جانے کے ساتھ ہی جاگ جائیں۔اگر مچھرسورج گرہن سے پہلے اور بعد میں نکلتے ہیں،تو جو چمگادڑ جو مچھروں کو کھاتےہیں وہ بھی نکل جاتے ہیں۔

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎