بہترین زندگی کے راز, اسپیشل نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


دلہن نے انٹرنیٹ پر ایسی بات لکھ دی کہ پوری دنیا کاٹنے کو دوڑ پڑی، پاگل قرار دے دیا

  جمعرات‬‮ 18 اکتوبر‬‮ 2018  |  18:43

شادی کے موقع پر ہر کوئی پُرجوش ہوتا ہے، دولہا دلہن بھی، اُن کے دوست احباب بھی، اور بہت سے اور لوگ بھی۔ اور اگر کوئی اپنی شادی کا تذکرہ سوشل میڈیا پر کر دے پھر تو ظاہر ہے ہر کوئی اس معاملے میں اپنی دلچسپی کا اظہار کرے گا۔ شادی کب ہے، کہاں ہے، کیسی تیاریاں ہیں، ہنی مون کے لئے کہاں جا رہے ہیں، یہ سب

ہی سوالات پوچھے جائیں گے۔ کچھ ایسا ہی معاملہ سکاٹ لینڈ سے تعلق رکھنے والی اس دلہن کے ساتھ پیش آیا، مگر اُس نے سوشل میڈیا پر جواب ایسا

دیا کہ سب ہی جل بھن کر رہ گئے۔ کچھ لوگوں نے چند سوالات کیا پوچھ لئے، یہ دلہن تو برہم ہی ہو گئی اور سب کو خوب کھری کھری سنا دیںویب سائٹ ’ممز نیٹ‘ پر اس غصیلی دلہن کی ایک پوسٹ شیئر کی گئی ہے جس میں وہ لکھتی ہے کہ ”میری شادی کے متعلق لوگ کتنے زیادہ سوالات پوچھ رہے ہیں۔ یہ بات بالکل مضحکہ خیز ہے۔

 اور دیکھو تو وہ لوگ بھی سوالات پوچھ رہے ہیں جنہیں میں نے شادی میں بلایا ہی نہیں۔پہلے تو میں اس سوال کا جواب دے دوں کہ میں نے شادی والے دن چشمہ لگانا ہے یا نہیں۔ جب دلہن بنوں گی تو چشمہ بھی لگاﺅں گی، اور میں ایسا کیوں کروں گی یہ آپ کو بتانے کی ضرورت محسوس نہیں کرتی ہوں۔ اور میں کچھ اور سوالوں کا بھی پہلے سے ہی جواب دے دوں کیونکہ مجھے پتا ہے کہ بہت سے لوگ اب یہ بھی پوچھیں گے۔

 ہاں میں اپنا نام تبدیل کر رہی ہوں ، میں نے ان سہیلیوں کا بھی انتخاب کرلیا ہے جو میری ساتھ ہونگی (اور انہیں معلوم ہیں کہ وہ کون ہیں ) باقی کسی کو بتانے کی ضروت نہیں، اور میرے دولہے نے انگوٹھی کا انتخاب خود ہی کیا ہے ۔ ہم سکاٹ لینڈ میں ہی شادی کر رہے ہیں ، بچوں کو دعوت دی گئی ہے لیکن کچھ منتخب شدہ بچے ہی آئیں گے۔ اور ہاں، میری شادی میں رقص بھی ہوگا اگر آپ نے ان سوالاں میں سے کوئی ایک پوچھا ہے یا پوچھنا چاہتے ہیں تو اب آپ کو جواب مل گیا ہو گا۔

اور ہاں، اگر آپ کا تعلق میری فیملی سے نہیں ہے تو آپ میری شادی کے بارے میں پریشان ہونے کی بجائے کوہ پیمائی کیلئے جا سکتے ہیں۔ اور یہ بھی بتا دوں کہ ہم وہ دولہا دلہن ہیں جنہیں اپنی شادی کا اہتمام کرنے کیلئے آپ جیسوں کی نصیحت کی ضرورت نہیں ہے ۔ اس لیے برائے مہربانی اپنی نصیحتوں کو اپنے پاس ہی رکھیں۔“لیجئے جناب، ایسی غصیلی دلہن تو آپ نے کبھی نہیں دیکھی ہو گی۔

 اس کے تلخ جواب نے سارے سوشل میڈیا فرینڈز کو حیران کر دیا اور کسی نے یہ پوسٹ انٹرنیٹ پر سب کے لئے شئیر کر دی۔ اب نہ صرف اس کے اپنے سوشل میڈیا فرینڈز اس سے ناراض ہیں بلکہ دیگر انٹرنیٹ صارفین بھی اس کی پوسٹ دیکھ کر اس کی بدمزاجی پر اپنی سخت آراءدے رہے ہیں۔ کچھ کا تو یہ بھی کہنا ہے کہ ایسی بدلحاظ دلہن کی شادی کا سب کو بائیکاٹ کر دینا چاہیے، شادی والے دن اکیلی بیٹھی ہو گی تو خود ہی دماغ ٹھکانے آ جائے گا


loading...

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎