بہترین زندگی کے راز, نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


سیتا وائٹ کے بطن سے پیدا ہونے والی ٹیریان وائٹ عمران خان کی بیٹی ہے، عمران خان ٹیریان کی گارڈین شپ بھی لے چکے ،وزیراعظم عمران خان نئی مشکل میں پھنس گئے،بڑا حکم جاری

  جمعہ‬‮ 19 اکتوبر‬‮ 2018  |  11:40

لاہور(آئی این پی) تفصیلات کے مطابق جسٹس شاہد وحید نے وزیر اعظم کے مدمقابل امیدوار عبدالوہاب بلوچ کی انتخابی عذرداری پر سماعت کی۔ وزیراعظم کی جانب سے بابر اعوان اور شاہد نسیم گوندل نے وکالت نامہ جمع کرایا۔ درخواستگزار کی جانب سے وکیل مبین قاضی نے دلائل دیئے درخواستگزار نے موقف اختیار کیا کہ انتخابی

عذداری میں عمران خان کے کاغذات نامزدگی اور ان کے انتخابات لڑنے پر اعتراضات اٹھائے گئے۔ عمران خان نے اپنے کاغذات نامزدگی میں اپنے بچوں کے بارے میں تمام معلومات فراہم نہیں کی، سیتا وائٹ کے بطن سے پیدا ہونے والی ٹیریان

وائٹ عمران خان کی بیٹی ہے، عمران خان ٹرائن کی گارڈین شپ لے چکے ہیں، بین الاقوامی میڈیا بھی انہیں باپ قرار دے چکا ہے۔ عمران خان پوری قوم کے سامنے جھوٹ بول کر صادق اور امین نہیں رہے۔اور انہوں نے الیکشن ایکٹ 2017 پر عملدرآمد نہیں کیا درخواست گزار نے استدعا کی کہ عمران خان کے انتخاب کو کالعدم قرار دیا جائے اور حلقہ این اے 95 میں دوبارہ انتخاب کرانے کا حکم دیا جائے۔

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎