بہترین زندگی کے راز, نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


سعودی ولی عہد محمد بن سلمان زیادہ تر راتیں اپنی کشتی پر گزارتے ہیں کیونکہ انہیں خطرہ ہے کہ

  ہفتہ‬‮ 20 اکتوبر‬‮ 2018  |  3:10

گزشتہ سال شہزادہ محمد بن سلمان سعودی ولی عہد کے منصب پر فائز ہوئے تو اس کے ساتھ ہی ان کی جارہانہ پالیسیوں کا بھی آغاز ہوگیا، جس کا نتیجہ یہ ہوا کہ صرف اندرون ملک ہی نہیں بلکہ بیرون ملک بھی ان کے بہت سے دشمن پیدا ہو گئے۔ بظاہر تو وہ بہت طاقتور حکمران ہیں مگر انہیں لاحق خطرات کی نوعیت کچھ ایسی ہو گئی

ہے کہ اپنے محل میں چین کی نیند سونا اب اُن کے لئے ممکن نہیں رہا۔ یہ حیران کن دعوٰی امریکہ کے مشہور تھنک ٹینک ’’بروکنگز انسٹیٹیوشن‘‘ کے انٹیلی جنس

پراجیکٹ کے ڈائریکٹر بروس ریڈل نے کیا ہے، جن کا کہنا ہے کہ سعودی ولی عہد کی زندگی کو سنگین خطرات لاحق ہیں جس کے باعث وہ اکثر راتیں سمندر میں گزارتے ہیں۔

بروس ریڈل کے مطابق جدہ کے ساحل کے قریب اُن کی لگژری کشتی سمندر کی لہروں پر تیرتی ہے اور ولی عہد اکثر رات کو اپنے محل کی بجائے اس کشتی میں ہوتے ہیں۔یاد رہے کہ سعودی ولی عہد نے فرانس میں چھٹیاں گزارنے کے دوران پہلی بار اس شاندار کشتی کو دیکھا تھا۔

انہوں نے 440 فٹ لمبی اس کشتی کی خریداری پر نصف ارب ڈالر کی رقم خرچ کی ہے۔ یہ لگژری کشتی اس سے پہلے ایک ارب پتی روسی بزنس مین کی ملکیت تھی۔ اس پر دو ہیلی پیڈ ہیں اور اس کے اندر دنیا کی ہر آسائش دستیاب ہے، جبکہ اس کی سکیورٹی کا نظام بھی انتہائی جدید اور طاقتور ہے۔

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎