بہترین زندگی کے راز, نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


حرف بہ حرف سچ ثابت ہوانے والی تاریخ کی 10 پیش گوئیاں

  جمعہ‬‮ 26 اکتوبر‬‮ 2018  |  12:13

بحیثیت مسلمان ہم کسی کی جانب سے کی گئی پیش گوئی پر یقین نہیں رکھتے، لیکن تاریخ میں کچھ ایسے لوگ بھی گزرے ہیں جن کی جانب سے کی گئی پیش گوئی حرف بہ حرف سچ ثابت ہوئی۔ یہاں آپ کو ہم ان دس پیشو گوئیوں کے بارے میں بتا رہے ہیں جو حیران کن طور پر سچ ثابت ہوئیں۔٭1909 میں مارک ٹوین نے خود ہی اپنی موت

کی پیشگوئی کر دی تھی۔ وہ 1835 میں ہیلی کے دم دار ستارے کے ظہور کے فوراً بعد پیدا ہوئے تھے۔ انہوں نے کہا تھا کہ اس کے دوبارہ

ظہور کے ساتھ ہی میرا خاتمہ ہوگا، پھر واقعی ایسا ہی ہوا۔٭ 1863 میں جولیس وننی نے148بیسویں صدی کا پیرس147 لکھی ، جس میں شیشے سے بنی بلند و بالا عمارات، تیز رفتار ٹرینوں، گیس سے چلنے والی گاڑیوں، کیلکولیٹرز، عمارتوں کی لفٹ اور دنیا بھر میں مواصلاتی نظام کے بارے میں پیشگوئی کی۔٭ 1838 میں ایڈگر ایلن پو نے ایک جہاز کی تباہی کے بارے میں ایک ناول لکھا جس میں تین زندہ بچ جانے والے افراد چوتھے بچنے والے فرد، کیبن بوائے رچرڈ پارکر ، کو کھا جاتے ہیں۔ 1884 میں ایک جہاز حقیقت میں تباہ ہوا جس سے زندہ بچنے والے تین افراد نے چوتھے شخص کو کھا لیا۔

وہ بھی ایک کیبن بوائے تھا جس کا نام رچرڈ پارکرہی تھا۔٭ 1952 میں وارنر وون براؤن نے مارس پراجیکٹ نامی کتاب لکھی جس میں یہ تصور پیش کیا گیا تھا کہ مریخ پر تہذیب کی قیادت’ایلن’ نامی شخص کی رف سے ہوگی۔ اب ایلن مسک ہی اس اس کا یہ خواب پورے کرےگا۔٭ 1909 میں ٹیسلا نے ایسے انٹرنیٹ کی پیشگوئی کی تھی جس کو ہم اپنی تمام ڈیوائسز پر برقی وائرلیس کے ذریعے چلا سکیں گے۔

٭ اصل دریافت سے پہلے 1845 میں سیارہ نیپچون کی حسابی بنیادوں پر پیشگوئی کی گئی تھی۔یہ پیش گوئی یورنیس کے مدار میں معمولی سی بے قاعدگی کی بنیاد پر کی گئی تھی ۔٭ 1754 میں فرانسیسی ریاضی دان ابرہام ڈی موویر نے اپنی موت کی پیشگوئی یہ دیکھ کر کی کہ وہ ہر روز 15 منٹ کی اضافی نیند سوتا ہے۔٭ 1898 میں مورگن رابرٹسن نے ایک ناول لکھا جس میں ٹائٹین نامی ایک جہاز جو بظاہرکبھی نہیں ڈوب سکتا تھا،

ایک آئس برگ سے ٹکرانے کے بعد، شمالی بحراوقیانوس میں ڈوب جاتا ہے. 14 سال بعد، آر ایم ایس ٹائٹینک شمالی بحر اوقیانوس میں ایک آئس برگ سے ٹکرانے کے بعد ڈوب گیا.٭ 19جون 1941 کو جب تین سوویت ماہرین بشریات(anthropologist) نے ترک منگول فاتح تیمور کے جسم کو قبر کھود کر نکالا، تو انھوں نے وہاں یہ لکھا ہوا پایا کہ’جو بھی میری قبر کھولے گا، وہ مجھ سے زیادہ وحشتناک حملہ آور کا سامنا کرے گا.’ اس کے تین دن بعد سوویت یونین پر ہٹلر نےحملہ کر دیا تھا.٭ 2001 میں جانی براوو کارٹون سیریز میں پس منظر میں ایک پوسٹر دکھایا گیا۔ اس پوسٹر میں دو جڑواں ٹاورز جل رہے تھے اور اوپر Coming Soon کے الفاظ موجود تھے

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎