Android AppiOS App

بہترین زندگی کے راز, اسپیشل نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


کاغذ سے ہاتھ کیوں کٹ جاتا ہے؟

  منگل‬‮ 6 ‬‮نومبر‬‮ 2018  |  19:11

کاغذ ویسے تو بہت ہلکاسا ہوتا ہے لیکن اکثر اوقات لوگوں کا ہاتھ کاغذ سے کٹ جاتا ہے  اور کٹ جانے کے بعد یہ بہت تکلیف کا باعث بنتا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ کاغذ سے ہاتھ کٹ جانے سے تکلیف اس لیے زیادہ ہوتی ہے کیونکہ ہمارے انگلیاں نازک ہوتی ہیں اور جسم کے دیگر حصوں کے مقابلے میں ان میں کٹ لگ جانے کے باعث

تکلیف زیادہ ہوتی ہے۔یہی وجہ ہے کہ کاغذ جیسے ہلکے پھلکے مواد سے بھی آپ کی انگلی با آسانی کٹ جاتی ہے اور خون بہنا شروع ہوجاتا ہے۔ہمارے ہاتھ کی

انگلیاں بہت نازک ہونے کے ساتھ ساتھ ہر قسم کی چیزوں کی جانچ پڑتال کیلئے بھی بہت کارآمد ہوتی ہیں، مثال کے طور پر اگر آپ کو جاننا ہوکہ کپ میں موجود چائے کا درجہ حرارت کتنا ہے تو آپ اپنی انگلیوں کی مدد سےہی کپ کے درجہ حرارت کا اندازہ لگاتے ہیں۔

کاغذ سے انگلی کا کٹ جانا بہت تکلیف کا باعث بنتا ہے اور اگر اس کٹ کا بروقت علاج یا اس پر مرہم پٹی  نہ کی جائے تو یہ کٹ خطرناک حد تک بڑھ سکتا ہے اور آپ اپنے روزمرہ کے کام کرنے سے محروم رہ جاتے ہیں۔کاغذ کے کنارے دکھنے میں تو بالکل ملائم لگتے ہیں لیکن ان کے کنارے انتہائی خطرناک حد تک تیز ہوتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ آپ کا ہاتھ ذرا سا بھی کاغذ کے کنارے پر لگے تو فوراً کٹ لگ جاتا ہے

اور انگلی زخمی ہوجاتی ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ کاغذ کے کنارے بلیڈ سے زیادہ تیز ہوتے ہیں ۔یہی وجہ ہے کہ انگلی کی اوپری سطح چھوٹے  سے کٹ سےبھی زخمی ہوجا تی ہے۔کاغذ سے ہاتھ کٹ جانے کا علاج اگر صحیح طور پر نہ کیا جائےتو اس سے آپ کو کئی نقصانات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ آپ کو اینٹی بائیوٹکس کا کورس کرنا پڑسکتا ہے اور دوسرے روزمرہ کے کاموں کے لیے محتاط رہنا پڑسکتا ہے۔

ماہرین کے  مطابق زندگی میں ہر کسی کا ہاتھ کاغذ سے ضرور کٹتا ہے۔ عمومی طور پر   بچوں کےہاتھ کاغذ سے زیادہ کٹتے ہیں کیونکہ اسکول جانے کےلیے نئی کاپیاں خریدی جاتی ہیں اور نئے کاغذ سے ہاتھ کٹنے کا خطرہ زیادہ ہوجاتا ہے۔نوٹ: یہ مضمون محض عام معلومات کےلیے ہے

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎