بہترین زندگی کے راز, نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


جاپانی بچوں میں خودکشی انتہا کو پہنچ گئی

  منگل‬‮ 6 ‬‮نومبر‬‮ 2018  |  19:22

جاپان کی وزارت تعلیم کے اعداد و شمار کے مطابق ان کے ملک میں بچوں میں خودکشیوں کی شرح تیس برسوں میں اپنی بلند ترین سطح پر ہے۔یہ بھی پڑھیے:ان کے مطابق 2016 اور 2017 کے مالی سال کے دوران سکول جانے والے تقریباً 250 بچوں نے خودکشی کی۔ یہ تعداد پچھلے سال کے مقابلے میں پانچ گنا زیادہ ہے اور 1986

کے بعد سب سے زیادہ۔ان بچوں نے خاندانی مسائل، مستقبل کی فکر اور سکول میں ہراساں کیے جانے کی شکایت کی تھی۔ تاہم متعلقہ سکولوں کے مطابق ان میں سے 140 بچے ایسے ہیں جنہوں

نے اپنی جان لینے سے پہلے کوئی نوٹ نہیں چھوڑا اس لیے ان کی خودکشی کی وجہ کے بارے میں کچھ نہیں کہا جا سکتا۔خبودکشی کرنے والے زیادہ تر بچے ہائی سکول میں تھے۔ جاپان میں عموماً بچے اٹھارہ سال کی عمر تک سکول جاتے ہیں۔

جاپانی کیبنٹ آفس کی 2015 کی ایک رپورٹ کے مطابق جاپان میں یکم ستمبر کو سکول کے سال کے آغاز کے وقت سب سے زیادہ خودکشیاں ہوتی ہیں۔جاپان میں 2017 میں 21000 ہزار لوگوں نے خودکشی کی جو کہ 2003 کی 34500 خودکشیوں کے مقابلے میں بہت کم ہے۔جاپان کے وزیر تعلیم نے کہا ہے کہ ’جاپان میں طالب علموں کی خودکشی کی شرح زیادہ ہے جو کہ فکر کی بات ہے اور اس کا حل تلاش کرنا ضروری ہے۔‘

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎