Android AppiOS App

بہترین زندگی کے راز, اسپیشل نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


سردیوں میں وزن بڑھنے کی 5 اہم وجوہات

  بدھ‬‮ 7 ‬‮نومبر‬‮ 2018  |  21:08

ہر فرد اس بات سے اتفاق کرے گا کہ جو کپڑے ہم سردیوں سے کچھ وقت پہلے خریدتے ہیں وہ ہمیں سردیوں میں تنگ ہوجاتے ہیں کیونکہ سردیوں میں اکثر وزن بڑھ جاتا ہے۔ لیکن کیا آپ نے  کبھی سوچا کہ ایسا کیوں ہوتا ہے، یا نا چاہتے ہوئے بھی ہم گرمیوں کے مقابلے سریوں میں موٹے کیوں ہوجاتے ہیں؟تو آیئے آج ہم آپ کو سردی کے

موسم میں وزن میں اضافے کی 5 اہم وجوہات بتائیں گے۔ یہ وجوہات جان کر اپنی ان غلیطیوں پر قابو پانے کی کوشش کریں اور ان چاہے وزن کو بڑھنے

سے روکیں۔٭زیادہ سوناسردیوں میں زیادہ سونے کے عمل کو سیزنل افیکٹیو ڈس آرڈر کہتے ہیں۔ چونکہ اس موسم میں سورج کی روشنی کم ہوتی ہے جس کی وجہ سے ہماری صحت اور مزاج پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

سردیوں میں اکثر صبح غنودگی کے عالم میں ہمارا دل نہیں کرتا کہ بستر سے باہر نکلیں، نیند پوری نہیں ہوتی اور دل کرتا ہے کچھ دیر اور سوجائیں۔ ایسا صرف سورج کی کم روشنی اور درجہ حرارت میں کمی کے باعث ہوتا ہے۔٭ جسمانی ورزش نہ کرناسردیوں میں صبح اُٹھنا کافی مشکل کام ہے اور اس سے زیادہ مشکل کام صبح اٹھ کر جسمانی ورزش یا سیر کے لئے جانا۔ ورزش وزن کو کم کرنے اور چست بنانے کے لئے بہت اہم ہوتی ہے

لیکن سردیوں میں دل کرتا ہے کہ صرف گھریلو سرگرمیوں میں مصروف رہیں جیسے کہ خواتین کے لئے کھانا بنانا، فلمیں دیکھنا، کتابیں پڑھنا وغیرہ اور یہ سب چیزیں ہمیں سست بنا دیتی ہیں، اور وزن میں اضافے کا باعث بنتی ہیں۔٭ زیادہ کھاناسردیوں کے دوران انسانی جسم میں میٹابولزم کی مقدار بڑھ جاتی ہے جس کی وجہ سے بار بار بھوک کا احساس ہوتا ہے۔ گرمیوں کے مقابلے سردیوں میں بھوک زیادہ لگتی ہے۔

اس موسم میں جسم میں گرماہٹ پیدا کرنے کے لئے چاکلیٹ، سوپ، چربی والی چیزوں اور تلی ہوئی چیزوں کا زیاہ استعمال کیا جاتا ہے جو وزن میں اضافے کا سبب بنتا ہے۔٭ موٹے کپڑوں کا استعمالسردی سے بچنے کے لئے موٹے کپڑوں کا استعمال کیاجاتا ہے۔

اس لئے اکثر لوگوں کا خیال ہوتا ہے کہ اگر ہمارا وزن بڑھ بھی جائے تو بڑی بات نہیں۔ یہی وجہ ہے کہ لوگ سردیوں میں کچھ بھی کھانے سے پہلے یہ نہیں سوچتے کہ یہ کھانا ہمیں موٹا بھی کرسکتا ہے۔ کیونکہ ہمیں پتا ہوتا ہے کہ ہم سردیوں میں اپنے موٹاپے کو گرم کپڑوں کے ذریعے چھپا سکتے ہیں۔

٭ تہوار اور شادیوں کے مواقعسردیوں کو اکثر شادیوں کا سیزن بھی سمجھا جاتا ہے، اس موسم میں شادیاں، کرسمس اور نئے سال کے جشن جیسے بہت سے خوشی کے مواقع بھی شامل ہوتے ہیں۔ ان سب موقعوں پر مٹھائیاں، چربی والے کھانے اور تلی ہوئی چیزوں استعمال بہت عام سی بات ہوتی ہے ہم چاہتے ہوئے بھی یہ سب کھانے سے خود کو نہیں روک پاتے جس کی وجہ سے وزن میں اضافہ ہو ہی جاتا ہے۔

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎