بہترین زندگی کے راز, نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


آسیہ بی بی کہاں ہیں ؟حکومت کی جانب سے تردید کے بعد صحافی عمر چیمہ بھی میدان میں آگئے

  جمعرات‬‮ 8 ‬‮نومبر‬‮ 2018  |  12:10

اسلام آباد آسیہ بی بی کی رہائی کے بعد بیرون ملک روانگی کی خبریں غلط ہیں ،دفتر خارجہ نے تردید کردی ۔نجی ٹی وی کے مطابق دفتر خارجہ نے توہین رسالت کے کیس میں سزائے موت کے بعد رہائی پانے والی آسیہ بی بی کی بیرون ملک روانگی کی تردید کی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کے مطابق ملتان وویمن جیل سے رہائی کے بعد آسیہ بی بی پاکستان میں ہی ہیں۔ان کی بیرون ملک

روانگی کی خبریں درست نہیں ۔دریں اثنا دفتر خارجہ کی جانب سے آسیہ بی بی کی بیرون ملک روانگی کی

خبروں کی تردید کیے جانے کے بعد تحریک انصاف کے ناقد سمجھے جانے والے صحافی عمر چیمہ نے بھی دفتر خارجہ کے موقف کی تائید کردی۔ عمر چیمہ نے ایک ٹوئٹ کیا ہے کہ ان کے ایک دوست کی آسیہ بی بی کے اہلخانہ سے بات ہوئی ہے اور انہوں نے کہا ہے کہ آسیہ بی بی پاکستان میں ہی موجود ہیں۔

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎