بہترین زندگی کے راز, نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


’’قتل ہونے کیلئے پاکستان جانے کو ترجیح دونگا‘‘ آسیہ بی بی کے وکیل ہالینڈ جا کربری طرح پھنس گئے،بڑا مطالبہ کردیا

  جمعرات‬‮ 8 ‬‮نومبر‬‮ 2018  |  12:41

دی ہیگ(اے ایف پی)آسیہ بی بی کے وکیل سیف الملوک کا کہنا ہے کہ اگر ہالینڈ انہیں تحفظ فراہم نہیں کرے گا تو وہ قتل ہونے کے لیے پاکستان جانے کو ترجیح دیں گے۔تفصیلات کے مطابق،آسیہ بی بی کے وکیل سیف الملوک، جنہوں نے منگل کے روز دعویٰ کیا تھا کہ وہ اقوام متحدہ اور یورپین یونین کے دبائو پر اپنا ملک چھوڑ کر ہالینڈ گئے تھے، اب انہوں نے اس خواہش کا اظہار کیا ہےکہ وہ ہالینڈ میں رہنا چاہتے

ہیں اور انہوں نے وہاں سیاسی پناہ لینے کا عندیہ دیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ

نیدرلینڈ جو کہ ایک ملک کی حیثیت سے انسانی حقوق کا دفاع کرتا ہے، وہ میری مدد نہیں کرتا اور مجھے تحفظ نہیں دیتا تو میں قتل ہونے کے لیے پاکستان جانے کو ترجیح دوں گا۔ہالینڈ کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اے ایف پی کو بتایا کہ اگر سیف الملوک کی عارضی معاونت میں توسیع کی جاتی ہے تو وہ اس بارے میں نظر ثانی کریں گے۔

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎