بہترین زندگی کے راز, نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


لوگوں کا جھوٹ کس طرح پکڑا جاسکتا ہے؟ ماہر نفسیات نے ایسا طریقہ بتادیا کہ زندگی آسان کردی‎

  جمعرات‬‮ 8 ‬‮نومبر‬‮ 2018  |  13:03

اسلام آباد جھوٹ پکڑنے والی مشین کے بارے میں تو آپ نے سن رکھا ہوگا لیکن اب ایک ماہر نفسیات نے ایک ایسا طریقہ بتادیا ہے کہ جس پر عمل کرکے آپ کی زندگی آسان ہوجائے گی۔ہارورڈ بزنس سکول کی ماہر نفسیات پروفیسر ایمی کیوڈی کا کہنا ہے کہ جب انسان جھوٹ بولتا ہےتو اس کے چہرہ،آواز اور جسمانی حرکات وسکنات

اس کا ساتھ نہیں دیتیں اور بآسانی علم ہوجاتا ہے کہ بندہ جھوٹ بول رہا ہے۔اس کا کہنا ہے کہ جھوٹ بولنا ایک مشکل بات ہے اور جب کوئی جھوٹ بولتا ہے تو اسے ہر بات

کو چھپانا ہوتا ہے جو کہ ایک مشکل بات ہوتی ہے، اگر کسی کا جھوٹ پکڑنا ہوتو دیکھیں کہ ان کے کہنے اور کرنے میں کیا فرق ہے۔مثال کے طور پر اگر وہ کوئی خوشی کی خبر دیں تو دیکھیں کہ ان کی آواز کی بلندی اور چہرے کے تاثرات کیا ہیں۔

اس کا کہنا تھا کہ اکثر لوگوں کو جھوٹ پکڑنے میں زیادہ مہارت نہیں ہوتی اور وہ باتوں اور جسم کے افعال پر توجہ نہیں دیتے یا ان میں موجود ہم آہنگی کی کمی کو نہیں دیکھ پاتے جس کی وجہ دوسر ے لوگ انہیں بآسانی جھوٹ بول کر بے وقوف بنالیتے ہیں۔اس کا کہنا ہے کہ اگر آپ کسی کا جھوٹ پکڑنا چاہتے ہیں تو یہ دیکھیں کہ بات کرتے ہوئے اس کی زبان ساتھ دے رہی ہے یا نہیں اور اس کے جسم کے افعال کس طرح کے ہیں

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎