بہترین زندگی کے راز, نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


ہمارے پورے خاندان نے بیٹھ کر یہ فیصلہ کیا ہے کہ۔۔۔ جہانگیر ترین کیا بیٹے کو سیاست میں دوبارہ انٹر کرینگے؟ایسا اعلان کر دیا کہ پی ٹی آئی کی اندرونی سیاست میں بڑی ہلچل مچ گئی

  جمعرات‬‮ 8 ‬‮نومبر‬‮ 2018  |  14:03

اسلام آباد نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنما جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ وہ اپنے صاحبزادے علی خان ترین کو سیاست میں فی الحال داخل نہیں کرینگے۔ علی خان ترین کی اپنی نا اہلی کے بعد لودھراں کے ضمنی الیکشن میں انٹری کے حوالے سے بات کرتے ہوئے جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ میں نے اس وقت علی خان کے ساتھ زیادتی کی کیونکہ وہ اس وقت پڑھ رہے تھے اور میں نے انہیں سیاست میں ڈال دیا۔ میرے خاندان نے بیٹھ کر اس معاملے پر ڈسکس کرنے کے

بعد

فیصلہ کیا ہے کہ فی الحال علی خان ترین سیاست میں نہیں آئیں گے ۔ وہ اپنی پڑھائی مکمل کرنے کے بعد تجربہ حاصل کرینگے اور جو ان کے شوق ہیں یا وہ کرنا چاہتے ہیں کرینگے، بہت زندگی پڑی ہے ، جب انہوں نے سمجھا کہ اب وقت ہے تو وہ سیاست میں نظر آئینگے۔ جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ میں نے اور لودھراں میں بہت محنت کی ہے اور یہی وجہ ہے کہ حالیہ الیکشن میں ہمارا ایک ایم این اے اور دو ایم پی اے جیتے۔ لوگ میری محنت کی وجہ سے مجھے عزت دیتے ہیں ۔ میں تحریک انصاف کیلئے مزید کردار ادا کرتا رہوں گا۔

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎