بہترین زندگی کے راز, نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


اعظم سواتی کی ساری اکڑ نکل گئی ، فارم ہاؤس پر غیر قانونی تعمیرات پر حکومتی وزیر کیخلاف سخت ترین ایکشن ،کتنے دن کی ڈیڈ لائن دیدی گئی؟

  جمعرات‬‮ 8 ‬‮نومبر‬‮ 2018  |  15:04

اسلام آباد سی ڈی اے نے اعظم سواتی کے فارم ہاؤ س پر تجاوزات کا نوٹس لیتے ہوئے نوٹس جاری کردیا۔ فارم ہاؤس پر غیر قانونی تعمیرات قائم کرنے کا الزام ہے۔سی ڈی اے نے اعظم سواتی کے فارم ہاؤس پر نوٹس جاری کر دیا۔ نوٹس میں کہا گیا کہ اعظم سواتی نے سی ڈی اے اراضی پر تجاوزات کیں اور فارم ہاؤس پر

غیر قانونی بیسمنٹ بنائی، 5 روز میں تجاوزات کا خاتمہ نہ کیا تو گرا دیں گے۔دریں اثنا سپریم کورٹ کے حکم پر وفاقی وزیر اعظم سواتی کے خلاف تحقیقات کے لئے قائم جے

آئی ٹی نے اپنا کام شروع کر دیا، ڈی جی نیب عرفان منگی کی سربراہی میں قائم تین رکنی جے آئی ٹی نے اعظم سواتی کے فارم ہاؤس کا دورہ کیااور ان کے فارم ہائوس اور اس سے ملحقہ زمین کا جائزہ لیا۔جے آئی ٹی نے فارم ہائوس کے قریب آباد متاثرہ خاندان کی رہائش گاہ کا بھی جائزہ لیا۔جے آئی ٹی نے سی ڈی اے سے اعظم سواتی کے فارم ہاؤس اور

اس سے ملحقہ اراضی کی تفصیلات طلب کر لیں۔ جے آئی ٹی میں ایف آئی اے کے ڈائریکٹر میرویس نیاز اور آئی بی کے احمد رضوان بھی شامل ہیں ،جے آئی ٹی 14 روز میں تحقیقات مکمل کرکے رپورٹ سپریم کورٹ میں رپورٹ جمع کرائے گی۔ جے آئی ٹی اعظم سواتی ۔انکے بیٹے عثمان اور سیکیورٹی گارڈز کے بیانات قلمبند کرے گی اور سابق آئی جی جان محمد اور متعلقہ پولیس افسروں کے بیانات بھی ریکارڈ کرے گی۔جے آئی ٹی متاثرہ خاندان کے افراد کے بیانات بھی ریکارڈ کرے گی۔

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎