بہترین زندگی کے راز, نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


سفر کے دوران آنے والے چکروں اور متلی سے نجات کے آسان حل

  جمعرات‬‮ 8 ‬‮نومبر‬‮ 2018  |  20:12

بہت سے لوگ بس یا کار یا پھر گھومتے جھولے میں بیٹھنے سے چکر اور متلی کا شکار ہوجاتے ہیں لیکن کچھ آسان ٹپس پر عمل کرکے اس سے نجات حاصل کی جا سکتی ہے۔ ڈاکٹرز کے نزدیک جب انسان کا ذہن اور کان کا اندرونی حصہ بیرونی حرکت ایک جیسے محسوس نہ کر سکیں یا پھر جب اندرونی کان آپ کی حرکت کو

جان لے لیکن اور آپ کی آنکھیں گاڑی کے اندر لگی ہوں تو آنکھ دماغ کو پیغام بھیجتی ہے کہ آپ ساکن ہیں اس طرح آنکھ اور کان کے درمیان یہ تضاد متلی

اور چکروں کا باعث بن جاتا ہے تاہم لیکن کچھ آسان ٹپس پر عمل کرکے اس سے نجات حاصل کی جا سکتی ہے۔ ادرک کا استعمال: امریکی ماہرین طب کا کہنا ہے کہ اس پریشانی کا آسان ترین حل ادرک ہے جس کے لیے سفر سے ایک گھنٹہ قبل تھوڑا سا ادرک کھالیں اس سے سفر کے دوران متلی آنا بند ہوجائے گی۔

انگلی کے دباؤ یا رسٹ بینڈ سے: سفر کے دوران ’’موشن سک‘‘ نیس کے شکار مریض اپنی کلائی کے گرد سی بینڈ باندھ لیں جو کلائی کے اندر کی طرف دباؤ ڈالتا ہے جس متلی آنا بند ہوجاتی ہے۔ امریکا میں کی جانے والی کئی تحقیقات نے اس طریقہ کو مؤثر قرار دیا ہے۔ اسکوپو لامائین لگائیں: مختلف جڑی بوٹیوں سے تیار کردہ اسکوپو لامائین کو سفر کرنے سے کچھ گھنٹے قبل کان کے پیچھے لگا لیا جائے جس سے نکلنے والے کیمیکل متلی اور چکر کو روکتے ہیں اور اس کا اثر 72 گھنٹے تک رہتا ہے۔

الرجی کے علاج والی ادویات: ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ اینٹی الرجی ادویات جسیے ڈراما مائین اور بینا ڈرل کا استعمال بھی اس بیماری میں آرام دیتا ہے تاہم اس سے غنودگی طاری ہو سکتی ہے۔ اس کے علاوہ اس بیماری کا شکار افراد کچھ ہلکے پھلکے کریکرز اور کاربونیٹیڈ پانی سفر کے دوران استعمال کرتے رہیں جس سے معدہ نارمل رہے گا جب کہ کوشش کریں کہ کار کی اگلی سیٹ پر بیٹھیں اور سفر کے دوران پیچھے کی جانب نہ دیکھں۔