بہترین زندگی کے راز, نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


عافیہ صدیقی کی امریکی قید سے رہائی !مقبوضہ کشمیر میں ایسا کام ہوگیا کہ جان کر آپ دنگ رہ جائینگے

  جمعرات‬‮ 8 ‬‮نومبر‬‮ 2018  |  21:09

کراچی(آن لائن)قوم کی معصوم اور مظلوم بیٹی ڈاکٹر عافیہ کی امریکی حراست سے رہائی اور وطن واپسی کیلئے خصوصی دعاؤں کا سلسلہ جاری ۔اس سلسلے میں ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی کراچی میں واقع رہائش گاہ پر اتوار 11 نومبر کو سوا لاکھ ’’قرآنی اذکار آیت کریمہ ‘‘ کے ختم کی تقریب منعقد کی جائے گی۔ فوزیہ صدیقی نے اپیل کی

ہے کہ لوگ اپنے اپنے شہروں اور علاقوں میں بھی ڈاکٹر عافیہ کی جلد رہائی اور ان کی والدہ عصمت صدیقی کی صحتیابی کیلئے آیت کریمہ و دیگر مسنون اذکار کے ساتھ دعاؤں کا خصوصی اہتمام کریں۔

واضح رہے کہ اندرون و بیرون ممالک سے لوگوں کا عافیہ موومنٹ سیکریٹریٹ اور ڈاکٹر عافیہ کے اہلخانہ سے رابطہ جاری ہے اور وہ ڈاکٹر عافیہ کی جلد رہائی اور

 ان کی والدہ عصمت صدیقی کی صحتیابی کیلئے دعائیہ تقریبات کی تصاویر اور تفصیلات بھی ارسال کررہے ہیں ۔مقبوضہ کشمیر تریال سے مسجد حمزہ کے امام نثار احمد نقشبندی نے درسگاہ محمدیہ میں خصوصی دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا۔ انہوں نے بھی ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کیلئے صلوٰۃ حاجات ادا کرنے اور دعاؤں کی اپیل بھی کی ہے۔

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎