بہترین زندگی کے راز, نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


پی آئی اے ، شاہین ائیر لائن اور ائیر بلیوہوئیں اب پرانی وزیراعظم عمران خان نے نئی ائیر لائن کی منظوری دے دی

  جمعرات‬‮ 8 ‬‮نومبر‬‮ 2018  |  21:16

اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وفاقی کابینہ کے 11اجلاسوں میں 120فیصلے ہوئے،72پر عملدرآمد ہوا،شہباز شریف کو چیئرمین پی اے سی بنانے کا مطالبہ اتنا ہی غیر اخلاقی ہے جتنی انکی 5سالہ کارکردگی ہے، اعظم سواتی وفاقی وزیر ہیں انہیں کیوں ہٹائیں، یہ کہتے ہیں ماحول خراب ہیں

انکو اگر این آر او دیں تو سب ٹھیک ہو جائے گا، متروکہ وقف املاک کی تنظیم نو کا فیصلہ کیااحمد نواز سکھیرا سرمایہ کاری بورڈ کے سیکرٹری ہوں گے، آسیہ بی بی کے معاملے پر غیر ذمہ دارانہ

رپورٹنگ کی گئی جس کا جائزہ لے رہے ہیں، آسیہ بی بی سے متعلق تاثر دیا گیا کہ کوئی غیر ملکی سفیر لے کر چلا گیا ہے، اپوزیشن سے جھگڑا یہ ہے کہ حکومت مقدمات پر ہاتھ ہلکا رکھے۔وہ جمعرات کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ اب تک وفاقی کابینہ کے 11اجلاس ہو چکے ہیں، وفاقی کابینہ کے فیصلوں پر عملدرآمد کرایا جائے گا۔

اجلاس میں 120فیصلے ہوئے اور 72پر عملدرآمد ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لبرٹی کے نام سے نئی ایئر لائن کو لائسنس دیا گیا ہے،متروکہ وقف املاک کی اربوں روپے کی املاک ہیں، متروکہ وقف املاک کی تنظیم نو کا فیصلہ کیا گیا ہے،احمد نواز سکھیرا سرمایہ کاری بورڈ کے سیکرٹری ہوں گے۔فواد چوہدری نے کہا کہ وزیراعظم نے کابینہ کو چین کے دورہ سے آگاہ کیا ہے، ٹیکس کے بارے میں پالیسی وضع کرنے کیلئے کمیٹی بنائی گئی ہے، دورہ چین انتہائی کامیاب رہا، ایس ای سی پی کا نیا بورڈ تشکیل دیا گیا ہے، پاکستان کی ادائیگیوں کے حوالے سے ایمرجنسی نہیں رہی، ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے معاملے پر پیش رفت ہو رہی ہے، آسیہ بی بی سے متعلق تاثر دیا گیا کہ کوئی غیر ملکی سفیر لے کر چلا گیا ہے، اپوزیشن سے جھگڑا یہ ہے کہ

حکومت مقدمات پر ہاتھ ہلکا رکھے، آسیہ بی بی کے معاملے پر غیر ذمہ دارانہ رپورٹنگ کی گئی، پاکستان ایک خود مختار ملک ہے کسی کے کہنے پر کچھ نہیں کریں گے،غیر ذمہ دارانہ صحافت کا جائزہ لے رہے ہیں، شہباز شریف کو چیئرمین پی اے سی بنانے کا مطالبہ اتنا ہی غیر اخلاقی ہے جتنا ان کی 5سالہ کارکردگی ہے، اعظم سواتی وفاقی وزیر ہیں انہیں کیوں ہٹائیں، یہ کہتے ہیں ماحول خراب ہیں، ان کو اگر این آر او دیں تو سب ٹھیک ہو جائے گا۔

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎