بہترین زندگی کے راز, نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


رات کو لیٹ لیٹ کر تھک جاتے ہیں لیکن نیند نہیں آتی ؟

  جمعہ‬‮ 9 ‬‮نومبر‬‮ 2018  |  3:18

کیا سونے سے قبل جرابیں پہننی چاہئیں؟ تو اس کا جواب ہے ہاں، خاص طور پر اگر آپ کو بے خوابی کی شکایت ہے۔ہیلتھ ویب سائٹ سلیپ ڈاٹ او آر جی کے مطابق اگر پیروں کو جرابوں کے ذریعے گرم کیا جائے تو اس سے خون کی شریانوں کو سکون ملتا ہے اور دماغ کو لگتا ہے کہ یہ سونے کا وقت ہے، اس طرح یہ حرارت جسم کو

سونے کے لیے تیار کرتی ہے۔آسان الفاظ میں پیروں کو گرم رکھنا بے خوابی کی شکایت دور کرتا ہے جبکہ نیند بھی بہت جلد آتی ہے۔اگر آپ اس

سے قائل نہیں ہوتے تو گزشتہ دنوں بین الاقوامی طبی جریدے جرنل آف سائنس میں شائع ایک تحقیق میں بتایا گیا تھا کہ بستر سے قبل جرابیں پہننا عام معمول کے مقابلے میں پندرہ منٹ پہلے سونے میں مدد دیتا ہے۔

اسی طرح یہ پیروں کی خشکی یا ایڑیاں پھٹنے کے مسئلے کو بھی حل کرنے میں مددگار ہے۔روایتی چینی طبی بھی اس خیال کی حامی ہے اور اس کی ایک ماہر ڈاکٹر ایلزبتھ ٹراٹینر کے مطابق ٹھنڈے پیر جسم کی توانائی کو خارج کردیتے ہیں جبکہ یہ توانائیاور نیوٹریشن کی روانی میں بھی رکاوٹ بنتے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم توانائی اور نیوٹریشن کی سرکولیشن برقرار رکھنے کے خواہشمند ہوتے ہیں تاکہ جسم کو تکلیف دہ رکاوٹوں کا سامنا نہ ہو جبکہ توانائی برقرار رہے۔ان کے بقول ٹھنڈ توانائی کی روانی کو روکتی ہے جبکہ گرمائش اس کی حوصلہ افزائی کرتی ہے

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎