بہترین زندگی کے راز, نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


جولوگ چائے پیتے ہیں ان کویہ مرض لاحق نہیں ہوتا چائے پینے کاایسافائدہ کہ جان کرآپ بھی دنگ رہ جائینگے

  جمعہ‬‮ 9 ‬‮نومبر‬‮ 2018  |  3:36

ویسے تو چائے پینے کے لیے کسی بہانے کی ضرورت نہیں ہوتی، اور دنیا بھر میں لوگ عادتا بھی چائے پیتے ہیں، ماضی میں چائے پینے کے فوائد سے متعلق کئی اہم تحقیقات بھی سامنے آئیں، جب کہ اب حالیہ امریکی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ چائے پینا آنکھوں کے لیے فائد ہ مند ہے، امریکی تحقیق کے مطابق دن بھر میں ایک کپ گرم چائے

پینابھی آنکھوں کے سنگین مرض کالے یا سبز موتیا کے شکار ہونے کا خطرہ نمایاں حد تک کم ہوسکتا ہے۔خیال رہے کہ موتیا کی ان اقسام میں آنکھ کے اندر

کے سیال مادے کا دباؤ بڑھ جانے سے سخت تکلیف ہوتی ہے جبکہ بینائی سے محرومی کا خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے،

اور اسی وجہ سے دنیا بھر میں اندھے پن کی بڑی وجہ بھی ہے جو اب تک ساڑھے پانچ کروڑ سے زائد افراد کو متاثر کرچکی ہے۔تفصیلات کے مطابق امریکا میں کی جانےوالی ایک تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ یومیہ ایک کپ چائے پینے والے افراد آنکھوں کے امراض سے محفوظ رہتے ہیں،

سائنس جرنل کے مطابق تحقیق کے دوران سائنسدانوں نے 10ہزار افراد پر ہونے والے ایک سروے میں جسمانی معائنے اور خون کے نمونوں سمیت دیگر ڈیٹا کا تجزیہ کیا، نتائج سے معلوم ہوا کہ چائے پینے کی عادت موتیے کی ان خطرناک اقسام کا خطرہ کم کردیتی ہے اور ان میں اس مرض کا امکان اس مشروب سے دور رہنے والوں کے مقابلے میں 74 فیصد کم ہوتا ہے

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎